اہم خبریں: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کی ملاقات
نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ کی ملاقات
کانگریس لیدر اور راجستھان اسمبلی کے رکن سچن پائلٹ نے آج نائب صدر کی رہائش پہنچ کر ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔ سچن پائلٹ اور جگدیپ دھنکھڑ کے درمیان ہوئی اس ملاقات سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
لندن سے وِنڈسر پہنچا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا تابوت، تھوڑی دیر میں تدفین
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا تابوت لندن سے وِنڈسر پہنچ گیا ہے۔ رَتھ لانگ واک سے ونڈسر کیسل تک ایک جلوس میں شامل ہوگا۔ کمٹمنٹ سروس کے لیے سینٹ جارج چیپل میں جانے سے پہلے اس میں کنگ چارلس سوئم اور شاہی کنبہ کے دیگر اراکین شامل ہوں گے۔
بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلہ ای ڈی نے مزید 48.22 کروڑ کے اثاثے ضبط کئے
ای ڈی کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی بنگال کے ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلہ میں مزید 48.22 کروڑ روپے کے اثاثے عارضی طور پر ضبط کئے ہیں۔ ضبط کئے گئے اثاثوں کا تعلق پارتھا چٹرجی اور ارپیتا مکھرجی سے ہے۔ ای دی کی طرف سے اب تک مجموعی طور پر 103.10 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے جا چکے ہیں۔
چنڈی گڑھ ویڈیو لیک معاملہ میں گرفتار تینوں ملزمان موہالی کی عدالت میں پیش
چنڈی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہونے کے معاملہ میں گرفتار شدہ تینوں ملزمان کو آج موہالی میں واقع کھراڑ عدالت میں پیش کیا گیا۔
شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع
پاترا چال زمین گھوٹالہ معاملہ میں شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ ان کی درخواست ضمانت پر اب بدھ 21 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔ عدالت کے حکم پر ای ڈی افسران نے چارج شیٹ کی نقل سنجے راؤت کو سونپ دی ہے۔
کشمیری پنڈتوں کی ہجرت اور قتل عام سے متعلق عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار
سپریم کورٹ نے آج کشمیری پنڈت کی ہجرت اور قتل عام کی تحقیقات کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ عرضی گزار کو عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہوے اس معاملہ میں مناسب طریقہ کار تلاش کرنے کی صلاح دی۔ عرضی آشوتوش تپلو نے دائر کی تھی، جن کے والد ٹیکا لال تپلو کو اس وقت جے کے ایل ایف کے ملی ٹینٹوں نے ہلاک کر دیا تھا۔
ممبئی کے بازار میں بم کی جھوٹی دھمکی، ملزم گرفتار
ممبئی پولیس نے زویری بازار میں بم نصب کرنے کی جھوٹی دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم دنیش ستار کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی متعدد دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
سزائے موت پر عدالتوں کے لئے رہنما ہدایات، 5 ججوں کی بنچ کرے گی سماعت
ملک بھر کی عدالتوں کی طرف سے سزائے موت دئے جانے کے سلسلہ میں رہنما ہدایات جاری کرنے کے حوالہ سے دائر کی گئی عرضی پر اب سپریم کورٹ کی پانچ ججوں پر مشتمل بینچ سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ نے اس معاملہ کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کو بھیجنے کے دوران کہا ’’ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملہ میں ملزم کی سزا کم کرنے کے لئے حقائق کے حوالہ سے عدالتوں کے لئے یکساں اصولوں کو وضع کرنا ضروری ہے۔‘‘
یوگی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی کا پیدل مارچ
یوگی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سماجوادی پارٹی سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ آج اکھلیش یادو کی قیادت میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنان اپنے پارٹی دفتر سے ریاستی اسمبلی تک احتجاجی مارچ نکال رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔