اہم خبریں LIVE: گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں تین بین الاقوامی ایئرلائنس کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں تین بین الاقوامی ایئرلائنس کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی
ہندوستانی ایئرلائنس انڈیگو کے ایک طیارے کی آج کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ہندوستان میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تین بین الاقوامی ایئرلائنس کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے افسران کے حوالے سے دی ہے۔
نئے ہندوستان میں حق مانگنے پر ہوگی گرفتاری: راہل گاندھی
ایس ایس سی جی ڈی 2018 کے امیدواروں کی گرفتاری پر راہل گاندھی نے سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’سوال مت پوچھو، آواز مت اٹھاؤ، پرامن مظاہرہ مت کرو، نئے ہندوستان میں حق مانگنے پر ہوگی گرفتاری۔ نوجوانوں کو بے روزگار بنا کر، کروڑوں کنبہ کی آس توڑ کر، ملک کا مستقبل اجاڑ رہی ہے یہ تاناشاہ حکومت۔‘‘
اتر پردیش کے ایڈووکیٹ جنرل بلڈنگ میں آتشزدگی، اہم دستاویزات خاک
اتر پردیش کے ایڈووکیٹ جنرل بلڈنگ میں آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے بلڈنگ میں موجود کئی ضروری دستاویزات جل کر خاک ہو گئی ہیں۔
جموں و کشمیر کے سانبا میں ڈرون دیکھے جانے کی اطلاع، سرچ آپریشن شروع
جموں و کشمیر میں سانبا کے منگو چک گاؤں کے مقامی لوگوں نے پولیس کو علاقے میں ایک ڈرون کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کرتے ہوئے ایک ڈرون کو تعینات کر دیا ہے۔
ہفتہ کے بعد اتوار کو بھی دہلی میں ہو رہی بارش، گرمی سے ملی نجات
دہلی میں شدید گرمی سے اب لوگوں کو راحت مل گئی ہے۔ ہفتہ کے روز ہوئی بارش کے بعد اتوار کی صبح بھی راجدھانی دہلی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ حالانکہ اس بارش میں کچھ مقامات پر آبی جماؤ کا مسئلہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔