اہم خبریں LIVE: شرد یادو کی آخری رسومات آبائی گاؤں آنکھمو میں ادا، سوگواروں نے نم آنکھوں سے کہا الوداع
شرد یادو کی آخری رسومات آبائی گاؤں آنکھمو میں ادا
مشہور و معروف سماجوادی لیڈر شرد یادو کی آخری رسومات آج مدھیہ پردیش کے آبائی گاؤں آنکھمو میں ادا کر دی گئی۔ ان کے بیٹے شانتنو اور بیٹی سبھاشنی نے مل کر اپنے والد کو مکھاگنی دی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں سوگوار موجود تھے اور نم آنکھوں کے ساتھ شرد یادو کو آخری وداعی دی گئی۔
امریکی ریاست الاباما میں سمندری طوفان سے تباہی، اب تک 9 افراد ہلاک
جمعرات کو امریکہ کی ریاست الاباما سے ٹکرانے والے طوفان میں اب 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ نیو یارک ٹائمز (این وائی ٹی) نے رپورٹ کیا کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو پوسٹر لگا کر دی گئی سالگرہ کی مبارکباد! ممبئی پولیس نے 6 افراد کے خلاف درج کیا مقدمہ
انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پوسٹر نصب کرنے کے معاملہ میں ممبئی پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان چھ افراد میں ایک وہ شخص بھی شامل ہے جس نے چھوٹا راجن کی سالگرہ کے موقع پر ایک کبڈی مقابلہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔