عالیہ بھٹ کورونا سے متاثر، گھر میں کوارنٹائن

عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این یاس
عالیہ بھٹ، تصویر آئی اے این یاس
user

قومی آواز بیورو

02 Apr 2021, 9:02 AM

عالیہ بھٹ کورونا سے متاثر، گھر میں کوارنٹائن

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں اور گھر میں کوارنٹائن ہیں۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی ہے۔ عالیہ بھٹ نے جمعرات کی دیر رات انسٹا گرام پر لکھا ’’سبھی کو ہیلو، میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔ میں نے فوراً خود کو الگ کرلیا ہے اور گھر میں کوانٹائن میں رہوں گی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر سبھی حفاظتی پروٹوکول پر عمل کررہی ہیں۔ ’’سبھی کے پیار اور حمایت کے لئے شکریہ۔ برائے مہربانی محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں‘‘۔ عالیہ بھٹ حال ہی میں ممبئی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سنجے لیلا بھنسالی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ کچھ دن بعد ان کا ٹسٹ نیگیٹو آیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔