اہم خبریں LIVE: جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے پہلوانوں سے ملاقات کے لیے پہنچے وزیر اعلیٰ کیجریوال
جنتر منتر پر مظاہرہ کر رہے پہلوانوں سے ملاقات کے لیے پہنچے وزیر اعلیٰ کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں آواز بلند کی اور کہا کہ انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی پہلوان بہنوں کے ساتھ غلط سلوک ہوا ہے اور اس کے قصوروار کو سزا ملنی ہی چاہیے۔
گینگسٹر ایکٹ کیس میں بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو 4 سال کی جیل
گینگسٹر ایکٹ کیس میں بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو اتر پردیش کی عدالت نے قصوروار قرار دیتے ہوئے 4 سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔ اس سزا کے بعد افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
مہاراشٹر: بھیونڈی میں عمارت منہدم، 10 افراد ملبہ میں دبے
مہاراشٹر کے بھیونڈی علاقہ میں ایک عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ اس حادثہ کے بعد کئی لوگ عمارت کے ملبہ میں دب گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 10 افراد پھنسے ہو سکتے ہیں جن کے لیے ریسکیو آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ جائے حادثہ پر پولیس ٹیم اور فائر بریگیڈ کا دستہ پہنچنے ہی والا ہے۔
کرشنانند قتل معاملہ میں مختار انصاری کو 10 سال جیل کی سزا
رکن اسمبلی کرشنانند رائے قتل معاملہ میں مختار انصاری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مختار انصاری کو یہ سزا غازی پور کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سنایا ہے۔
برج بھوشن سنگھ نے ریسلنگ فیڈریشن چیف کے عہدہ سے استعفیٰ دینے سے کیا انکار
پہلوانوں کے ذریعہ لگاتار مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ عہدہ سے استعفیٰ دیں، لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ ’’اس میں (جانچ میں) فیڈریشن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان لوگوں کے مطالبات لگاتار بدلتے رہے ہیں۔ جنوری میں استعفیٰ دینے کا ان کا مطالبہ تھا۔ میں نے تب بھی کہا تھا کہ میں نے اگر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نے ان کے الزامات کو قبول کر لیا ہے۔ استعفیٰ دینا بڑی بات نہیں ہے، لیکن مجرم بن کر نہیں۔‘‘
دہلی-این سی آر کا موسم ہوا خوشگوار، آسمان میں جگہ جگہ نظر آ رہے بادل
بارش کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی-این سی آر کا موسم بہت سہانا ہو رہا ہے۔ آج صبح سے ہی این سی آر میں موسم کا رخ بدلا بدلا معلوم پڑ رہا ہے۔ یہاں سیاہ بادل نے آسمان میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔ اس سے بارش کا امکان نظر آ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی تلاطم کے فعال ہونے کے سبب جمعرات کو ہوئی ہلکی بارش اور تیز ہوا کا دور ابھی ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔
آپریشن کاویری: فضائیہ کا طیارہ سوڈان میں پھنسے 135 ہندوستانیوں کو لے کر جدہ پہنچا
سوڈان میں پیدا تشویشناک حالات کے درمیان ہندوستانی باشندوں کو وہاں سے بہ حفاظت باہر نکالنے کے لیے ’آپریشن کاویری‘ جاری ہے۔ اس کے تحت فضائیہ کے طیارہ آئی اے ایف سی-130 جے کے ذریعہ 135 مزید ہندوستانی جدہ پہنچ گئے ہیں۔ اس بارہویں جتھہ کے ساتھ مجموعی طور پر تقریباً 2100 ہندوستانیوں کو جدہ بھیجا جا چکا ہے۔ یہ جانکاری مرکزی وزیر وی. مرلی دھرن نے دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔