اہم خبریں: ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کا بیان، ’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں‘
ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کا بیان، ’ہم پوری کوشش کر رہے ہیں‘
خواتین ریسلنگ کا فائنل کھیلنے جا رہی ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دئے جانے کے معاملہ پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا، ’’ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ میں ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر سے بھی ملنے جا رہی ہوں۔‘‘
راجیہ سبھا کی 12 خالی سیٹوں کے لیے انتخاب کا اعلان، 3 ستمبر کو ہوگی ووٹنگ
الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 12 خالی سیٹوں پر انتخاب کا اعلان آج کر دیا۔ کمیشن کے ذریعہ ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجیہ سبھا کی سبھی 12 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 3 ستمبر کو ہوگی اور 6 ستمبر سے قبل سبھی انتخابی عمل مکمل کر لیے جائیں گے۔ اس انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن 14 اگست کو جاری کیا جائے گا، 21 اگست کو پرچۂ نامزدگی داخل کیا جائے گا اور پھر 22 اگست کو اسکروٹنی ہوگی۔
نااہل قرار دیے جانے کے بعد ونیش پھوگاٹ ہوئیں بیہوش، پیرس کے اسپتال میں داخل
سلیکشن رد کئے جانے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچیں پوجا کھیڈکر، سماعت جاری
مہاراشٹر کی برخاست زیر تربیت آئی اے ایس پوجا کھیڈرکر نے اس کارروائی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے جس پر آج سماعت ہو رہی ہے۔ پوجا کھیڈکر نے یو پی ایس سی کے ذریعہ امیدواری رد کئے جانے کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ فائنل سے ٹھیک پہلے نااہل قرار، پیرس اولمپک سے ہوئیں باہر
ہندوستان کی امیدوں کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب مشہور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دیتے ہوئے 2024 پیرس اولمپک سے باہر کر دیا گیا۔ وہ 50 کلوگرام زمرہ کے فائنل میں پہنچ گئی تھیں اور ایک تمغہ یقینی نظر آ رہا تھا، لیکن مایوس کن طریقے سے وہ پیرس اولمپک سے باہر ہو گئی ہیں۔
'بہت خوش ہوں، اتنا پیار مل رہا ہے'، نشانہ باز منو بھاکر کا بیان
ہندوستانی نشانہ باز منو بھاکر دو میڈل جیت کر وطن واپس آگئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، لوگوں کا اتنا پیار مل رہا ہے اس سے بہت خوشی ہے۔
بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ حسن محمود ڈھاکہ ایئر پورٹ پر حراست میں لیے گئے
بنگلہ دیش میں جاری تشدد اور پھر تختہ پلٹ کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ ملک چھوڑ کر چلے جانے کے بعد ملک میں ان کے قریبیوں پر کارروائی تیز ہوگئی ہے۔ اس کے تحت اطلاع ملی ہے کہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ حسن محمود کو ڈھاکہ ایئر پورٹ پر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔