اہم خبریں LIVE: سابق آئی پی ایس افسرسنجیو بھٹ کو 28 سال پرانے این ڈی پی ایس کیس میں 20 سال قید کی سزا

<div class="paragraphs"><p>سنجیو بھٹ کی فائل فوٹو / سوشل میڈیا</p></div>

سنجیو بھٹ کی فائل فوٹو / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

28 Mar 2024, 9:48 PM

سابق آئی پی ایس افسر اسنجیو بھٹ کو 28 سال پرانے این ڈی پی ایس کیس میں 20 سال قید کی سزا

گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے پالن پور کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو 1996 میں منشیات رکھنے کے ایک کیس میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بھٹ پہلے ہی حراستی موت کے معاملے میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ انہیں راجستھان کے ایک وکیل کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ سنجیو بھٹ کے خلاف منشیات سے متعلق یہ کیس 28 سال پرانا ہے۔ یہ معاملہ سومیر سنگھ راج پروہت کی گرفتاری کے وقت کا ہے جس میں ضلع پولیس نے راجستھان کے وکیل سومیر سنگھ راج پروہت کو سال 1996 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔

ریاست کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو ستمبر 2018 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا، تب سے وہ پالن پور جیل میں قید ہیں۔ گزشتہ سال ہی بھٹ نے سپریم کورٹ میں منشیات کیس میں تعصب برتنے کا الزام لگاتے ہوئے درخواست دائر کی تھی اور کیس کو کسی اور عدالت میں میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے نچلی عدالت کی کارروائی کی ریکارڈنگ کا بھی مطالبہ کیا تھا مگر سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

28 Mar 2024, 8:28 PM

لوک سبھا انتخاب: وزیر اعلیٰ شندے کی شیوسینا نے جاری کی 8 امیدواروں کی پہلی فہرست

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیوسینا نے لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر دی۔ اس فہرست میں 8 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ممبئی جنوب وسطیٰ سے راہل شیوالے، کولہاپور سے سنجے منڈلک، شرڈی سے سداشیو لوکھنڈے، بلڈھانہ سے پرتاپ راؤ جادھو، ہنگولی سے ہیمنت پاٹل، رامٹیک سے راجو پاروے، ہاتکاننگلے سے دھیریہ شیل مانے اور ماول سے شری رَنگ آپّا بارنے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

28 Mar 2024, 1:35 PM

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ان کے عہدے ہٹانے والی پی آئی ایل کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کردیا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی، جس پر سماعت کے بعد عدالت نے اسے خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں عدالتی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


28 Mar 2024, 11:09 AM

دہلی آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کرنے والے عآپ کارکنان کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے عآپ کے کارکنان کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ کارکنان دہلی کے آئی ٹی او میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے لوگوں میں پرچے تقسیم کر رہے تھے۔

28 Mar 2024, 10:19 AM

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش کے خلاف مقدمہ درج

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف توہین آمیز و قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر بی جے پی لیڈر و رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش کے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ درگاپور میں تعزیرات ہند کی دفعہ 504 اور 509 کے تحت درج کیا گیا ہے۔


28 Mar 2024, 9:52 AM

آر ایس ایس کا نظریہ نفرت پر مبنی، مذہب کی بنیاد پر شہریت آئین کے خلاف، پنارائی وجین

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نفرت پر مبنی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر شہریت غیر آئینی اور جمہوریت کے خلاف ہے۔ ہمیں اسے نظامی نظریہ کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ کوئی بھی حکومت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا قانون نافذ نہیں کر سکتی۔ ہمارا آئین ہر شخص کے لئے قانون کے سامنے مساوات اور مساوی تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔