اہم خبریں Live: پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم، شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے جن 8 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں بہار، جموں و کشمیر، لداخ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، اڈیشہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p> ووٹرس کی فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

ووٹرس کی فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

20 May 2024, 6:59 PM

شام 5 بجے تک 56.68 فیصد پولنگ، مغربی بنگال سب سے آگے جبکہ مہاراشٹر سب سے پیچھے

لوک سبھا انتخابات کے 5ویں مرحلے کی ووٹنگ شام چھ بجے ختنم ہو گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق شام 5 بجے تک 56.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ مہاراشٹر میں اب تک سب سے کم ووٹنگ ہوئی ہے، جب کہ لداخ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ وہ ریاستیں ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ مغربی بنگال میں ہے جہاں شام 5 بجے تک 73 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ریاستی اعداد و شمار

بہار 52.35 فیصد

جموں و کشمیر: 54.21 فیصد

جھارکھنڈ 61.90 فیصد

لداخ 67.15 فیصد

مہاراشٹر 48.66 فیصد

اڈیشہ 60.55 فیصد

اتر پردیش 55.80 فیصد

مغربی بنگال 73.00 فیصد

20 May 2024, 3:58 PM

مغربی بنگال میں سہ پہر 3 بجے تک سب سے زیادہ ووٹنگ، مہاراشٹر سب سے پیچھے

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 49 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی اطلاع کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک تقریباً 47.53 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 62.72 فیصد اور مہاراشٹر میں سب سے کم 38.77 فیصد رہا۔

ریاستی ووٹنگ کا فیصد

بہار 45.33

جموں و کشمیر 44.90

جھارکھنڈ 53.90

لداخ 61.26

مہاراشٹر 38.77

اڈیشہ 48.95

اتر پردیش 47.55

مغربی بنگال 62.72

20 May 2024, 3:04 PM

سماجوادی پارٹی کا الزام، کنڈا میں پولنگ آفیسر ڈال رہے ہیں ووٹ

سماجوادی پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شکایت کی ہے کہ کوشمبی لوک سبھا سیٹ کی کنڈا اسمبلی حلقے میں پولنگ آفیسر رائے دہندگان کے ووٹ خود ڈال رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے مرکزی الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن نیز ڈی ایم کوشمبی کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ شکایت کی ہے۔


20 May 2024, 2:17 PM

دوپہر ایک بجے تک ہوئی 36.73 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ تو مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ

ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق دوپہر ایک بجے تک 36.73 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ فیصد حسب ذیل ہے۔

بہار - 34.62 فیصد

جموں و کشمیر - 34.79 فیصد

جھارکھنڈ – 41.89 فیصد

لداخ - 52.02 فیصد

مہاراشٹر - 27.78 فیصد

اوڈیشہ - 35.31 فیصد

اتر پردیش - 39.55 فیصد

مغربی بنگال – 48.41 فیصد

20 May 2024, 12:32 PM

راہل گاندھی رائے بریلی کے پولنگ بوتھ پر پہنچے

راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پیر کو رائے بریلی پہنچے جہاں انہوں نے ایک پولنگ بوتھ پر جاکر حالات کا جائزہ لیا۔ راہل گاندھی دہلی کے ووٹر ہیں لیکن وہ رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔


20 May 2024, 11:53 AM

صبح 11 بجے تک 23.66 فیصد ہوئی ہووٹنگ

ملک کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک 23.66 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کن ریاستوں میں کتنے فیصد ووٹنگ ہوئی؟ اس کے اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔

بہار - 21.11 فیصد

جموں و کشمیر - 21.37 فیصد

جھارکھنڈ - 26.18 فیصد

لداخ - 27.87 فیصد

مہاراشٹر - 15.93 فیصد

اڈیشہ – 21.07 فیصد

اتر پردیش - 27.76 فیصد

مغربی بنگال - 32.70 فیصد

20 May 2024, 11:45 AM

سماجوادی پارٹی کا الزام، گونڈہ میں دھمکی دے کر ڈلوائے جارہے ہیں ووٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔