اہم خبریں Live: دس ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 5 بجے تک 62 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
10 ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 5 بجے تک 62 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
لوک سبھا انتخاب کے چوتھے مرحلہ کے تحت 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 96 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شروع ہوئی ووٹنگ شام 6 بجے ختم ہو گئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کے بعد اب بوتھوں پر ای وی ایم سیل کیے جا رہے ہیں۔ شام 5 بجے تک 62 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔
لوک سبھا انتخاب ’مونگیر میں بیک ورڈ طبقہ کو دھمکایا جا رہا ہے‘، آر جے ڈی امیدوار کا سنگین الزام
بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس درمیان کچھ پولنگ مراکز پر پولیس کے ذریعہ آر جے ڈی کارکنان کی پٹائی کا معاملہ سامنے آ رہا ہے۔ ساتھ ہی ووٹرس کے ساتھ بھی غلط سلوک کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس سیٹ پر جنتا دل یو کی طرف سے للن سنگھ اور آر جے ڈی کی طرف سے انیتا کماری انتخابی میدان میں ہیں۔ آر جے ڈی امیدوار انیتا کماری کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے مسلم اور یادو ووٹرس کو گھر سے نکلنے نہیں دیا جا رہا۔ اقلیتی خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جا رہا، ان کے موبائل کو چھینا جا رہا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’مونگیر لوک سبھا انتخاب میں لگا ایڈمنسٹریشن بکا ہوا ہے، یا پھر دباؤ میں کام کر رہا ہے۔ کئی مقامات پر بیک ورڈ طبقہ کو فاروارڈ طبقہ ووٹ نہیں کرنے دے رہا۔ ہمارے کئی حامیوں کو پولیس نے پکڑ رکھا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو رپورٹ کیا جائے گا۔‘‘
حیدر آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پر ایف آئی آر درج
تلنگانہ کی حیدر آباد لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑ رہیں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ مالک پیٹ پولیس اسٹیشن میں یہ کیس تعزیرات ہند کی دفعہ 171 سی، 186، 501(1)(سی) اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 132 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مادھوی لتا نے ایک پولنگ مرکز پر خواتین کا برقع ہٹا کر شناختی کارڈ چیک کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا حق ہے۔
تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی نے کوڈنگل میں ڈالا ووٹ، کہا ’ووٹ دینا ہماری ذمہ داری‘
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کا دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
چوتھے مرحلے میں صبح 11 بجے تک 24.87 فیصد ووٹنگ، مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 32.78 فیصد
صبح 11 بجے تک تمام لوک سبھا سیٹوں پر 24.87 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں 32.78% اور سب سے کم جموں و کشمیر میں 14.94% رہا۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں 23.00 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے اور اڈیشہ میں 23.28 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
ہم خواتین کو ایک لاکھ روپئے دیں گے، سونیا گاندھی کا بڑا اعلان
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی سے لے کر خواتین نے جدید ہندوستان کی تعمیر میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ آج خواتین کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے۔ ایسے میں ہم کانگریس کی جانب سے انقلابی گارنٹیاں لے کر آئے ہیں۔ کانگریس پارٹی مہالکشمی اسکیم کے تحت ہرغریب خاندان کی ایک خاتون کو ہر سال ایک لاکھ روپے دے گی۔
صبح 9 بجے تک 10.35 فیصد ووٹنگ، 10 ریاستوں کی 96 سیٹوں پر ووٹنگ جاری
کڑپّا: آندھرا پردیش کانگریس کی سربراہ اور کڑپّا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار وائی. ایس. شرمیلا نے اپنا ووٹ ڈالا
10 ریاستوں میں 96 نشستوں پر ووٹنگ جاری، ووٹرز میں زبردست جوش و خروش
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے درمیان لوگوں میں زبردست جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔