کارگل وجے دیوس: شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش

26 جولائی 1999 کو آج ہی کے دن ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے کر کارگل جنگ میں فتح حاصل کی تھی۔ اس موقع پر ملک کے الگ الگ حصوں میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہاہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

آج کارگل وجے دیوس ہے۔ 26 جولائی 1999 کو آج ہی کے دن ہندوستان نے پاکستان کو شکست دے کر کارگل جنگ میں فتحیابی حاصل کی تھی۔ اس موقع پر ملک کے الگ الگ حصوں میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر واقع دراس وار میموریل میں شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ رنبیر سنگھ نے بھی اس فتح کو یاد کرتے ہوئے کارگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن، ہندوستانی بری فوج کے سربراہ بپن راوت، بحری فوج کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لنبا اور ہوائی فوج کے سربراہ مارشل بیریندر سنگھ دھنووا نے بھی کارگل میں شہید ہوئے نوجوانوں کے کارناموں کو یاد کیا اور انھیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔