اہم خبریں: چیتن چوہان کے بعد یوپی کے وزیر کھیل بھی کورونا کا شکار

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آواز بیورو

12 Jul 2020, 5:39 PM

چیتن چوہان کے بعد یوپی کے وزیر کھیل بھی کورونا کا شکار

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان اتوار کے روز سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اتر پردیش کے کابینہ وزیر چیتن چوہان کے مہلک وائرس کے شکار ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندرریاست کے کھیلوں کے وزیر اپیندر تیواری بھی کوویڈ ۔19 کاشکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلیا کی ففنا اسمبلی سیٹ اور آزادانہ چارج وزیر کھیل و امور نوجوانان اور پنچایت راج امور اپیندر تیواری میں بھی کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تیواری نے علامات ملنے کے بعد ہفتہ کے روز حضرت گنج کے سول اسپتال میں نمونہ دیا تھا جس کی رپورٹ میں ان کے انفکشن کا انکشاف ہوا تھا۔

وزیر کو سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس میں داخل کیا جائے گا۔ تیواری کی کورونا مثبت کے بعد گزشتہ جمعہ کو محکمہ کھیل کے عہدیداروں کی میٹنگ میں شرکت کے بعد کھیلوں کے عہدیدار بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

12 Jul 2020, 3:10 PM

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے سردر پٹیل کووڈ-19 کیئر سنٹر کا دورہ کیا

دہلی: مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے چھتر پور کے رادھا سوامی ست سنگ بیاس میں 10000 بستروں والے سردار پٹیل کووڈ-19 کیئر سنٹر اور اسپتال میں تیاریوں کا جائزہ لیا، انہوں نے وہاں داخل مریضوں سے باتیں کیں اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

12 Jul 2020, 2:15 PM

مہاراشٹرا گورنر ہاؤس کے 15 ملازمین کرونا پازیٹو

ممبی: ریاست مہاراشٹرا کے گورنر ہاؤس کے 15 ملازمین کی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ موصل ہونے کے بعد گورنر بھگت سنگھ کوشیاری قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق کل گورنر کی رہائش گاہ راج بھون میں 100 ملازمین کا کرونا کا ٹیسٹ ہوا تھا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد 15 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی۔ جن ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جو گورنر کے رابطے میں تھے۔ ملازمین کی حالت مستحکم ہے اور ان کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ہی گورنر موصوف کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج اخبار نویسوں کو یہ اطلاع دی۔

وہیں بی ایم سی ملازمین مہاراشٹرا گورنر ہاؤس کو سینیٹائز کرنے کے لئے پہنچے اور انہوں نے پورے گورنر ہاؤس کو سینیتائز کیا


12 Jul 2020, 1:28 PM

بی ایم سی کی ٹیم امیتابھ بچن کے بنگلے کو سینیٹائز کرنے پہنچی

ممبئی میں بی ایم سی ملازمین اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے 'جلسہ' کو سینیٹائز کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔

12 Jul 2020, 11:51 AM

پرینکا گاندھی نے کیا پی سی ایس آفیسر منی منجری خودکشی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا۔ خط میں انہوں نے یوپی کے بلیا میں پی سی ایس آفیسر منی منجری رائے خودکشی معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ منی منجری رائے کے ساتھ اچانک المناک واقعہ سے ان کا کنبہ ناراض ہے۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں نے اترپردیش کے وزیر اعلی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے شفاف تحقیقات کر کے تمام حقائق سامنے لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ امید ہے کہ منی منجری کے کنبے کو انصاف ملے گا۔


12 Jul 2020, 10:36 AM

چین کے صوبہ ہوبئی میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

بیجنگ: چین کے صوبہ ہوبئی کے تنگاژان شہر میں اتوار کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز (سی ای این سی) کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہوبئی گوئے ضلع کے تنگاژان شہر میں آج مقامی وقت کے مطابق 6.38 پر بجے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سی ای این سی کے مطابق 5.1 ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت ناپی گئی۔ سی ای این سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز 39.78 ڈگری شمالی عرض البلد اور 118.44 ڈگری مغربی طول البلد پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

12 Jul 2020, 10:11 AM

کورونا وائرس کے سبب غازی آباد میں مکمل لاک ڈاؤن

اترپردیش: اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان کل (13 جولائی) صبح 5 بجے تک لاک ڈاون نافظ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف مطلوبہ خدمات کی اجازت ہے۔ اسی کے چلتے غازی آباد میں بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ روڈ خالی پڑے ہوئے ہیں، لوگ اپنے گھروں تک محدوود ہیں۔


12 Jul 2020, 8:54 AM

کورونا وائرس کے سبب غازی آباد میں مکمل لاک ڈاؤن اترپردیش: اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان کل (13 جولائی) صبح 5 بجے تک لاک ڈاون نافظ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف مطلوبہ خدمات کی اجازت ہے۔ اسی کے چلتے غازی آباد میں بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ روڈ خالی پڑے ہوئے ہیں، لوگ اپنے گھروں تک محدوود ہیں۔ https://twitter.com/AHindinews/status/1282161397024075776?s=20 تلنگانہ کے نِظام آباد میں کورونا مریضہ کی لاش کو آٹو رکشہ لے جایا گیا

تلنگانہ کے نظام آباد گورنمنٹ اسپتال سے کورونا مریضہ کی لاش کو تدفین کے لئے آٹو رکشہ میں لے جایا گیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر این را نے کہا، ’’اسپتال میں کام کرنے والے مرنے والے شخص کے رشتے دار نے ہم سے لاش طلب کی، لیکن اس نے ایمبولینس کا انتظار نہیں کیا اور وہ اسے آٹو رکشہ سے لے گئے۔"

12 Jul 2020, 8:05 AM

ہاردک پٹیل گجرات کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین مقرر

نئی دہلی: کانگریس نے پاٹیدار تحریک سے پیدا اور عام انتخابات سے عین قبل پارٹی میں شامل ہوئے ہاردک پٹیل کو گجرات ریاستی یونٹ کا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے احمد پٹیل کے نام کو منظوری دی ہے۔

مانا جارہا ہے کہ ہاردک پٹیل کو منتخب کرکے کانگریس نے ریاست میں انتہائی بااثر پاٹی دار برادری میں مضبوط گرفت بنانے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس میں شامل ہونے سے قبل ہاردک پٹیل نے پاٹی داروں کے لئے نوکری، تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست تحریک چلائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے ریاست میں تین ضلع صدور بھی مقرر کئے ہیں جس میں مہیندر ایچ پرمار کو آنند، یاسین گجن کو دیوبھومی دواریکا اور آنند چودھری کو سورت کا ضلع صدر بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔