اہم خبریں LIVE: بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا... کانگریس
بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا: کانگریس
کانگریس نے ایک ٹوئٹ میں بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی قیادت والی مرکزی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی کے کچھ لوگوں کے ذریعہ ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون مخالف بی جے پی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔
گیان واپی مسجد میں شیو لنگ ملا ہے یا فوارہ، معلوم کیا جائے؟ ہائی کورٹ میں عرضی داخل
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں گیان واپی مسجد کے تعلق سے تازہ عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی گزار نے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران پائے گئے ڈھانچہ کی نوعت پتہ کرنے کے لئے ایک کمیٹی یا کمیشن مقرر کیا جائے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ شیولنگا ہے، جیسا کہ ہندوؤں نے دعوی کیا ہے یا پھر پایا گیا ڈھانچہ ایک فوارہ ہے، جیسا کہ مسلمان دعویٰ کر رہے ہیں۔
راجدھانی دہلی میں شدید گرمی کا دور، آرنج الرٹ جاری
دہلی میں شدید گرمی کا دور جاری اور لوگوں کا برا حال ہے۔ گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے منگل کے روز قومی راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لئے آرنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
راہل گاندھی کی سدھو موسیٰ والا کے اہل خانہ سے ملاقات، والد بلکور سنگھ کو لگایا گلے
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پنجاب کے مانسا ضلع میں واقع گاؤں موسی پہنچ کر پارٹی کے مقتول لیڈر اور گلوکار سدھو موسی والا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے موسی والا کے والد بلکور سنگھ کو گلے سے لگا لیا اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی نے یہاں سدھو موسی والا کی تصویر پر گلہائے عقیدت بھی پیش کئے۔
سدھو موسیٰ والا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش پر پہنچے راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آنجہانی پارٹی لیڈر اور گلوکار سدھو موسیٰ والا کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے ان کی ضلع مانسا کے موسیٰ گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب کانگریس کے صدر راجہ واڑنگ اور پرتاپ واجوہ سمیت متعدد پارٹی لیڈران موجود ہیں۔
سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کا معاملہ، مقید گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ
دہلی پولیس اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجے جانے کے سلسلے میں جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ بشنوئی نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ اس معاملے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتا کہ یہ خط کس نے جاری کیا۔
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3714 نئے کیسز، 7 اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3714 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2513 افراد شفایاب ہو گئے جبکہ 7 لوگوں کی جان چلی گئی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 26976 کیسز فعال ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔