شدید برف باری کے بعد باہری دنیا سے کشمیر کا رابطہ منقطع

جواہر ٹنل کے نزدیک کئی انچ برف جمع ہونے کی وجہ سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا موسم میں سدھار آنے تک روڈ پر ٹریفک کی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ بد ھ کی صبح سے ہورہی برف باری کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ434 کلو میٹرلمبی سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ اور 86 کلومیٹر لمبااور تاریخی مغل روڑ پر بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کے باعث گذشتہ لگ بھگ ایک ماہ سے ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل ، شیطانی نالہ اور بانہال کے آرپار ہورہی برف باری کے پییش نظر سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے معطل رکھا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کے نزدیک کئی انچ برف جمع ہونے کی وجہ سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا موسم میں سدھار آنے تک روڈ پر ٹریفک کی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بند کئے جانے کے باعث اس کے مختلف مقامات پر سینکڑوں مسافر و مالدار گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ 4 اور 5 جنوری کو بھاری برف باری کی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہےجس کی وجہ سے زمینی وفضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتا ہے۔

ادھرخطہ لداخ کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی شاہراہ بھی گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے کیونکہ شاہراہ پر کافی برف جمع ہے۔ شاہراہ پر جمع ہوئی برف اور پھسلن کے باعث اس کا ٹریفک کیلئے کھلا رہنا ماہ مارچ سے قبل ممکن نہیں ہے۔ اسی طرح تاریخی مغل روڈ پر بھی ماہ مارچ سے قبل ٹریفک کی نقل وحمل خارج از امکان ہے۔

قومی شاہراہ پر ٹریفک جام اور سڑک حادثات اور رام بن اوررامسو کے درمیان لگاتار تودے گرنےکے خدشات کے پیش نظرگذشتہ کچھ وقت سے یک طرفہ ٹریفک کی آمد ورفت کی اجازت ہے۔

ادھربھاری برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر ٹریفک کی آواجاہی کیلئے معطل رکھا گیا۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق گریز میں ہورہی بھاری برف باری کے پیش نظر روڑ ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات سے ہورہی برف باری کی وجہ سے گریزمیں 7 انچ جبکہ رازدان پاس پر ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے۔

ضلع انتظامیہ نے بانڈی پورہ۔ سنبل روڑ کو بھی ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لگاتار ہورہی برف باری کے پیش نظر بانڈی پورہ۔سنبل روڑ کو چند گھنٹوں کیلئے بند رکھا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔