شری نگر: صحافی شجاعت بخاری کا گولی مار کر قتل

کشمیر سے شائع ہونے والے مقبول مقامی اخبار ’رائزنگ کشمیر ‘کے مدیر شجاعت بخاری کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کشمیر سے شائع ہونے والے مقبول اخبار ’رائزنگ کشمیر‘کے مدیر شجاعت بخاری پر کچھ نا معلوم افراد نے حملہ کر کے ان کو قتل کر دیا۔رپورٹس کے مطابق شری نگر میں واقع پریس کالونی کے پاس حملہ آوروں نے بخاری پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہو گئے ۔ انہیں علاج کے لئے شری نگر میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے ۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس حملہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ ہے۔ انہوں نے کہا شجاعت بخاری ایک بہادر اور بے خوف صحافی تھے۔

واضح رہے اس حملہ میں شجاعت بخاری کا ایس پی او بھی زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہتھیاروں سے لیس چار افراد نے شجاعت بخاری کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔ تفصیلات کا انتظار ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jun 2018, 8:32 PM