جموں و کشمیر انتخابات: دوسرے مرحلہ میں 26 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 7 بجے تک 54.11 فیصد پولنگ

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس /&nbsp;<a href="https://x.com/ceo_UTJK">@ceo_UTJK</a></p></div>

تصویر بشکریہ ایکس /@ceo_UTJK

user

قومی آواز بیورو

25 Sep 2024, 8:51 PM

دوسرے مرحلہ میں 26 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 7 بجے تک 54.11 فیصد پولنگ

الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں شام 7 بجے تک 54.11 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے۔ حالانکہ ووٹنگ فیصد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج صبح 7 بجے شروع ہوئی 26 اسمبلی حلقوں میں پولنگ بغیر کسی تشدد کے پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی۔ دوسرے مرحلہ کی پولنگ والے 6 اضلاع میں درج مجموعی ووٹنگ فیصد نے لوک سبھا انتخاب 2024 میں درج ووٹنگ فیصد کو بھی پار کر لیا ہے۔

25 Sep 2024, 6:02 PM

شام 5 بجے تک تقریباً 54 فیصد پولنگ درج

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ کے تحت 26 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ الیکٹورل افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق شام 5 بجے تک تقریباً 54 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے اور بڑی تعداد میں ووٹرس قطار میں اپنے نمبر کا انتظار کر رہے ہیں۔

25 Sep 2024, 4:18 PM

جموں و کشمیر میں سہ پہر 3 بجے تک 46.12 فیصد پولنگ

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تحت یونین ٹیریٹری کے 6 اضلاع کے 26 حلقوں میں پولنگ کے دوسرے مرحلے میں سہ پہر 3 بجے تک 46.12 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔


25 Sep 2024, 2:25 PM

دوسرے مرحلہ کے تحت دوپہر ایک بجے تک تقریباً 37 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے میں دوپہر ایک بجے تک تقریباً 37 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

25 Sep 2024, 11:44 AM

جموں و کشمیر میں صبح 11 بجے تک مجموعی طور پر 24.10 فیصد پولنگ ریکارڈ

جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ کے تحت صبح 11 بجے تک 24.10 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔


25 Sep 2024, 10:14 AM

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، ابتدائی دو گھنٹوں میں 10.22 فیصد رائے دہی

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اور یو این آئی اردو نے سرکاری ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10.22 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔

25 Sep 2024, 8:57 AM

متعدد ممالک کے نمائندگان کریں گے انتخابات کا مشاہدہ

جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کا مشاہدہ کرنے کے لیے 16 مختلف ممالک کے 20 سفارت کار سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ یہ سبھی سری نگر اور بڈگام کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کا انتظام وزارت خارجہ نے کیا ہے۔ غیر ملکی مہمانوں میں امریکہ، روس اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہیں۔ تاہم، اس سفر کے حوالے سے پہلے ہی تنازعہ موجود ہے۔ کیونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی مودی حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ اگر جموں و کشمیر اندرونی معاملہ اور اٹوٹ انگ ہے تو پھر غیر ملکی سفارت کاروں کو کشمیر کیوں لایا جا رہا ہے؟


25 Sep 2024, 8:53 AM

وزیر اعظم مودی کی ووٹنگ کی اپیل

وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کے ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’آج جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا دوسرا دور ہے۔ میں تمام ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں۔ اس موقع پر میری طرف سے ان تمام نوجوان دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں!‘‘

25 Sep 2024, 8:14 AM

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات

ووٹنگ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے حساس علاقوں میں گشت بڑھا دی ہے تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن اور بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔


25 Sep 2024, 8:14 AM

جموں و کشمیر: ووٹروں میں جوش و خروش، پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں

جموں و کشمیر میں ووٹرز کا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ مرد، خواتین اور بزرگ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، جو جمہوری عمل میں عوام کی شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

25 Sep 2024, 8:14 AM

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری

جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں ووٹرز بڑی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف اور منظم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

اس مرحلے میں وادی کشمیر کی 15 اسمبلی سیٹوں اور جموں ڈویژن کی 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 25.78 لاکھ ووٹر 26 سیٹوں پر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

تین مراحل میں ووٹنگ

جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مرحلوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں کے لیے 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں 26 سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے۔ جبکہ آخری مرحلے میں باقی 40 سیٹوں کے لیے یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔