اسرائیل-حماس جنگ: پی ایم مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے کی بات، شہریوں کی اموات پر اظہارِ فکر

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ ہم نے مغربی ایشیا میں حال کے دنوں میں پیدا حالات پر تبادلہ خیال کیا، ہم نے دہشت گردی، تشدد اور عام شہریوں کی موت کو لے کر اظہارِ فکر کیا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کے لیے کئی ممالک کوششیں کر رہے ہیں۔ لگاتار سرکردہ لیڈران کی بات چیت بھی ہو رہی ہے، لیکن ہنوز حالات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اس درمیان پیر کے روز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شاہ عبداللہ دوئم سے ہوئی بات چیت کی جانکاری دی۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ ’’ہم دونوں کے درمیان مغربی ایشیا میں حال کے دنوں میں پیدا حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ہم نے دہشت گردی، تشدد اور عام شہریوں کی موت کو لے کر اظہارِ فکر کیا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجام نیتن یاہو اور فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات چیت کی تھی۔ فون پر ہوئی اس بات چیت کا تذکرہ بھی انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا تھا اور امید ظاہر کی تھی کہ جلد ہی امن و امان کا ماحول قائم ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین کے غزہ میں 5087 اور ویسٹ بینک میں 95 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل میں 1405 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔