بجٹ 2024: نرملا سیتارمن نے پیش کیا عبوری بجٹ، جانیں اہم اعلانات اور حزب اختلاف کا ردعمل
یہ ہے بی جے پی کا الوداعی بجٹ ہے: اکھلیش یادو
مرکز کے عبوری بجٹ پر اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر کوئی بجٹ ترقی کے لیے نہیں ہے اور اگر کوئی ترقی عوام کے لیے نہیں ہے تو وہ بیکار ہے۔ بی جے پی حکومت نے عوام مخالف بجٹ کی ایک دہائی مکمل کر کے ایک شرمناک ریکارڈ بنایا ہے جو دوبارہ کبھی نہیں ٹوٹے گا کیونکہ اب مثبت حکومت کا وقت ہے۔ یہ بی جے پی کا 'الوداعی بجٹ' ہے۔‘‘
ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن بجٹ میں اس کا ذکر نہیں: سواتی مالیوال
عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال نے عبوری بجٹ پر کہا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن اس بجٹ میں کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی سے لڑنے کے لیے کیا اقدامات کرے گی۔
اس حکومت میں جملے نازی باور تک بندی کا مقابلہ، آج بھی ایسا ہی ہوا، رکن اسمبلی دانش علی
رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا، ’’ای وی ایم اور چنڈی گڑھ کے میئر کے انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا، بی جے پی کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر اقتدار میں واپس آئے گی لیکن جولائی میں بی جے پی کا وزیر خزانہ بجٹ پیش نہیں کرے گا۔ اس حکومت میں جملے بازی اور تک بندی کا مقابلہ ہوتا ہے اور آج بھی وہی ہوا۔‘‘
بجٹ نے سرد موسم میں عوام کی امیدوں پر ٹھنڈا پانی پھیر دیا: پرینکا چترویدی
شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے عبوری بجٹ پر کہا، ’’کہنے اور کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے، یہ وہی ہے جو ہم پچھلے 10 سالوں سے دیکھ رہے ہیں۔ اس میں غریبوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں ہے۔ اس بجٹ نے عام لوگوں کی امیدوں پر سرد موسم میں عوامی امیدوں پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے۔‘‘
نرملا کی بجٹ تقریر کی اہم باتیں
* چار کروڑ کسانوں کو فصل بیمہ کا فائدہ ملا۔
* اوسط حقیقی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔
* جی ایس ٹی کے ذریعے ’ون نیشن ون مارکیٹ ون ٹیکس‘ ممکن ہوا۔
* مشکل وقت میں ہندوستان نے جی20 کی صدارت کی۔
* امرت کال میں ہماری حکومت ایسی پالیسیاں اپنائے گی جس سے سب کا وکاس ہوگا۔ ہم اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کے راستے پر چلیں گے۔
* پی ایم سواندھی نے 78 لاکھ اسٹریٹ وینڈرز کو قرض کی امداد فراہم کی ہے، جن میں سے کل 2.3 لاکھ نے تیسری بار قرض حاصل کیا ہے۔
* سولر سسٹم کے ساتھ ایک کروڑ خاندانوں کو 300 یونٹ مفت بجلی۔
* حکومت ایک ایسی اسکیم لائے گی جس کے ذریعے متوسط آمدنی والے طبقے کے لوگ اپنے گھر خرید سکیں گے۔
* حکومت مزید میڈیکل کالج بنائے گی، موجودہ ہسپتالوں کا انفراسٹرکچر استعمال کیا جائے گا۔
* 9-14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
* اب تمام آشا ورکروں، آنگن واڑی ورکروں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا۔
* ریلوے میں ہائی ٹریفک کوریڈور بنائے جائیں گے جس سے رفتار اور حفاظت میں اضافہ ہوگا۔
* 40 ہزار ریلوے بوگیاں وندے بھارت زمرے کی بنائی جائیں گی۔
* 10 سالوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد دگنی ہو کر 149 ہو گئی ہے۔
ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں!
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال انکم ٹیکس دینے والوں کو ریلیف نہیں ہے اور 7 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان کر دیا گیا ہے۔ رقم کی واپسی بھی فوری طور پر جاری کی جاتی ہے۔
’عوام مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پر امید ہیں‘
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر میں کہا، ’’ملک کے لوگ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ پر امید ہیں۔ ہم پی ایم مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ جب پی ایم مودی نے 2014 میں کام شروع کیا تو بہت سارے چیلنجز تھے۔ عوامی مفاد میں کام شروع کئے گئے۔ عوام کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے گئے۔ ملک میں ایک نیا مقصد اور امید پیدا ہوئی۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’عوام نے ہمیں دوسری بار حکومت کے لیے منتخب کیا۔ ہم نے جامع ترقی کی بات کی۔ سب کے تعاون، سب کے اعتماد اور سب کی کوشش کے منتر کے ساتھ آگے بڑھیں۔ ہمیں غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ان کی ضروریات اور خواہشات ہماری اولین ترجیحات ہیں۔‘‘
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پیش کر رہیں ملک کا عبوری بجٹ
مرکز کی مودی حکومت آج اپنی دوسری مدت کار آخری بجٹ پیش کر رہی ہے، جو کہ عبوری بجٹ ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں بجٹ پیش کر رہی ہیں۔
مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کی نرملا سیتا رمن، وزرائے مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ اور پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے مرکزی بجٹ کی پیشکشی سے پہلے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ قابل ازیں، کابینہ نے بھی عبوری بجٹ کو منظوری دے دی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔