ہندوستانی بحریہ بحر عرب میں پھر بنی فرشتہ، مشکل وقت میں ایرانی جہاز پر سوار 20 پاکستانیوں کو پہنچائی مدد

بحریہ نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ ایک ایمرجنسی کال کا فوراً جواب دیتے ہوئے بحر عرب میں سمندری قزاقی کو روکنے کے لیے تعینات آئی این ایس سمیدھا مشن نے ایک ایرانی جہاز کو طبی مدد مہیا کرائی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی بحریہ نے بحر عرب میں اپنی موجودگی سے ہمیشہ دوسرے ممالک کو بھی فائدہ پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ 30 اپریل کا ہے جب ہندوستانی بحریہ نے ایک ایمرجنسی کال کا جواب دیتے ہوئے 20 پاکستانی پائلٹ ٹیم کے اراکین کو لے جا رہے مچھلی پکڑنے والے ایرانی جہاز کو فوری طبی مدد پہنچائی۔ پائلٹ ٹیم کا ایک رکن کے بارے میں تو بتایا جا رہا ہے کہ وہ پانی میں پوری طرح ڈوب گیا تھا۔

ہندوستانی بحریہ نے 4 مئی (ہفتہ) کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کر تفصیلی جانکاری دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایمرجنسی کال کا فوراً جواب دیتے ہوئے بحر عرب میں سمندری قزاقی کو روکنے کے لیے تعینات آئی این ایس سمیدھا مشن نے ایک ایرانی جہاز کو اہم طبی مدد مہیا کرائی۔ اس جہاز میں 20 پاکستانی سوار تھے جو پائلٹ ٹیم کا حصہ تھے۔


بحریہ نے بتایا کہ پٹرولنگ شپ آئی این ایس سمیدھا نے 30 اپریل کو خبر ملنے کے بعد شروعاتی گھنٹوں میں ایف وی الرحمانی کو روکا۔ ہماری ایک طبی ماہرین کی ٹیم ایرانی جہاز پر چڑھی اور پائلٹ ٹیم کے ایک رکن کو فوری مدد فراہم کی۔ اسے سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی۔ کچھ دیر بعد اسے ہوش آ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔