راجستھان میں ‘لو جہاد’ کے نام پر ماحول خراب کرنے کی کوشش

جس لڑکی کے حق میں بجرنگ دل ہنگامہ آرائی کر رہی ہے اور کانگریس کونسلر نفیس احمد اور ان کے بھتیجے پر کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے، وہ بریلی کی رہنے والی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

راجستھان کے هنڈون میں لو جہاد کے نام پر بجرنگ دل پر ماحول بگاڑنے کا الزام لگا یا ہے، هنڈون کے جس کانگریس کونسلر نفیس احمد پر بجرنگ دل نے لو جہاد کا الزام لگایا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک من گھڑت کہانی ہے۔

نفیس احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’جس لڑکی کو لے کر الزام عائد کیا جا رہا ہے، وہ میرے بھتیجے کی بیوی ہے۔ ہمارے اوپر لگا الزام بے بنیاد ہے، میں یہ الزام سن کر حیران اور دکھی ہوں‘‘۔

جس لڑکی کے حق میں بجرنگ دل ہنگامہ کر رہا ہے اور کانگریس کونسلر نفیس احمد اور ان کے بھتیجے پر کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے، وہ اترپردیش کے بریلی کی رہنے والی ہے، بجرنگ دل کا الزام ہے کہ نفیس کے رشتہ دار نے لڑکی کے ساتھ دھوکے سے شادی کی ہے اور اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

وہیں لڑکی نے کانگریس کونسلر کے بھتیجے پر لو جہاد، آبروریزی، اغوا اور مارپیٹ سمیت کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے خواتین کمیشن جے پور میں شکایت دی ہے اور اپنی حفاظت کی فریاد کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔