ہماچل پردیش نتائج: راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور پرینکا گاندھی کا شکریہ، کیونکہ ہم ان کی وجہ سے جیتے... کھڑگے
راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور پرینکا گاندھی کا شکریہ، کیونکہ ہم ان کی وجہ سے جیتے: کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہماچل پردیش میں کانگریس کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہماچل میں جیت کے لیے ووٹرس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور پرینکا گاندھی کا شکریہ، کیونکہ ان کی وجہ سے ہم جیتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی کھڑگے نے کہا کہ ’’ہمارے مبصرین ہماچل جا رہے ہیں اور وہ طے کریں گے کہ گورنر سے کب ملاقات کرنی ہے۔‘‘
کانگریس نے 40 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر بی جے پی کا گھمنڈ کیا چکناچور
ہماچل پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کا گھمنڈ چکناچور کرتے ہوئے 40 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار لگاتار ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ کر رہے تھے، اور جب ایک وقت دونوں پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا تھا تو ’ہارس ٹریڈنگ‘ کے خدشات بھی ظاہر کیے جانے لگے تھے۔ لیکن 68 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں بی جے پی کو 25 سیٹیں ہاتھ لگی ہیں۔ 3 سیٹیں دیگر کے حصے میں گئی ہیں۔ عآپ ہماچل پردیش میں اپنی موجودگی درج کرانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔
ہماچل پردیش میں کانگریس کو مکمل اکثریت حاصل، پارٹی کارکنان کا جشن
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس کو اکثریت مل گئی ہے۔ نتائج کو لے کر کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔ پارٹی نے اب ریاست میں حکومت بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
کانگریس کی برتری 40 سیٹوں تک پہنچی، بی جے پی محض 25 پر آگے
رجحانات میں کانگریس کو اکثریت حاصل، پارٹی نے کہا- ’ہم ہی بنائیں گے حکومت‘
کانگریس کے لیڈر پون کھیڑا نے کہا ’’(ہماچل پردیش میں) کوئی کانٹے کی ٹکر نہیں ہے، ہم مکمل اکثریت کی جانب گامزن ہیں اور مستحکم حکومت راہم کریں گے۔ ’آپریشن کیچڑ‘ کامیاب نہیں ہوگا اور ہم اسے کامیاب ہونے بھی نہیں دیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ فی الحال ہماچل پردیش میں کانگریس 38 سیٹوں پر آگے چل رہ ہے جبکہ بی جے پی 27 سیٹوں پر آگے ہے۔ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کی ہے۔
رجحانات میں کانگریس اکثریت کے قریب، بی جے پی سے سخت مقابلہ
ہماچل پردیش میں تازہ رجحانات کے مطابق کانگریس اکثریت کے بے حد قریب ہے تاہم بی جے پی سخت مقابلہ کر رہی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کانگریس 33 جبکہ بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دیگر امیدوار 4 سیٹوں پر آگے ہیں۔
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر آگے
ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر اپنے اسمبلی حلقہ انتخاب سراج میں کل 14921 ووٹوں سے آگے ہیں۔
ابتدائی رجحانات میں کانگریس کو مکمل اکثریت، بی جے پی کو جھٹکا
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس کو اکثریت ملی ہے۔ کانگریس 33 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے ہے۔
ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو جھٹکا، کانگریس کی 37 سیٹوں پر برتری
ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے جبکہ کانگریس کو اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ کانگریس 37 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جے پی 31 سیٹوں پر آگے ہے۔
کانگریس کے منسا سے امیدوار بابو جی ٹھاکور نے کہا- ’ہم اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کریں گے‘
ہماچل پردیش کے منسا سے کانگریس امیدوار بابو جی ٹھاکور نے کہا- ’’ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ عوام کے آشیرواد سے ہم اکثریت کے ساستھ جیت حاصل کریں گے۔‘‘
ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی شروع، ابتدائی رجحانات میں کانگریس-بی جے پی میں مقابلہ
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ نظر آ رہا ہے۔
ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ ریاست میں پولنگ 12 نومبر کو ہوئی تھی، جہاں 24 خواتین سمیت 412 امیدواروں کی انتخابی قسمت ای وی ایم میں سیل کی گئی تھی۔ 75.60 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، جس نے 2017 کا 75.57 فیصد کا ریکارڈ توڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔