ہریانہ اسمبلی انتخابات نتائج: بی جے پی نے 48 سیٹیں حاصل کر سبھی کو کیا حیران، پی ایم مودی نے عوام سے کہا ’شکریہ‘

<div class="paragraphs"><p>ہریانہ اسمبلی انتخابات</p></div>

ہریانہ اسمبلی انتخابات

user

قومی آواز بیورو

08 Oct 2024, 7:23 PM

بی جے پی نے ہریانہ میں 48 سیٹیں حاصل کیں، کانگریس کا 37 سیٹوں پر قبضہ

ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے سبھی کو حیران کرتے ہوئے 48 سیٹیں حاصل کر لی ہیں۔ 90 نشستوں والی اس ریاستی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے 46 سیٹوں پر کامیابی کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے بی جے پی کو 2 سیٹیں زیادہ ملی ہیں۔ اس کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس 37 سیٹیں ہی حاصل کر سکی، حالانکہ سیاسی ماہرین اور ایگزٹ پول بھی ریاست میں کانگریس کی کامیابی کا دعویٰ کر رہے تھے۔ دُشینت چوٹالہ کی پارٹی جے جے پی کو اس انتخاب میں بری طرح سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جے جے پی (جن نایک جنتا پارٹی) کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی۔ حتیٰ کہ خود دُشینت چوٹالہ نے جس سیٹ سے امیدوار لڑا، وہاں وہ پانچویں نمبر پر رہے۔

08 Oct 2024, 1:28 PM

کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ جولانہ سے فتحیاب

پہلوان اور کانگریس امیدوار ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کی جولانہ اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے سخت مقابلہ میں بی جے پی امیدوار یوگیش کمار بیراگی کو 6140 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

08 Oct 2024, 1:20 PM

ہریانہ اسمبلی انتخابات نتائج: ووٹوں کی گنتی جاری، رجحانات میں بی جے پی نے حاصل کی اکثریت

ہریانہ میں بی جے پی نے تمام طرح کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے رجحانات میں 49 سیٹوں حاصل کر کے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ وہیں، کانگریس پارٹی نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے ووٹ شیئر میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے کئی امیدوار بہت کم فرق سے پیچھے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی برتری اب 35 تک محدود رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایسی 13 سیٹیں ہیں جہاں پر کانگریس کے امیدوار محض 5 ہزار کے فرق سے پیچھے چل رہے ہیں، یعنی ریاست میں ابھی تصویر پوری طرح صاف نہیں ہے اور کسی بھی وقت الٹ پھیر ممکن ہے۔


08 Oct 2024, 11:54 AM

میوات کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں کی برتری

ہریانہ کے علاقہ میوات کی تینوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدواروں نے برتری حاصل کر لی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق نوح ضلع کی نوح، فیروز پور جھرکہ اور پنہانہ سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد (تقریباً 40 ہزار ووٹوں)، مامن خان (تقریباً 65 ہزار ووٹوں سے) اور چودھری محمد الیاس (تقریباً 26 ہزار ووٹوں سے) آگے چل رہے ہیں۔

08 Oct 2024, 11:48 AM

کیا بی جے پی انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟ جے رام رمیش کا سوال

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے درمیان کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کر کے بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’لوک سبھا نتائج کی طرح ہریانہ میں بھی انتخابی رجحانات کو جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفتار سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ کیا بی جے پی انتظامیہ پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟‘‘


08 Oct 2024, 11:04 AM

ہریانہ میں بی جے پی نے کانگریس کو کیا پیچھے

ہریانہ میں شروعات رجحانات میں پیچھے رہنے کے بعد بی جے پی نے کم بیک کیا ہے اور اب وہ آگے ہو گئی ہے۔ تازہ رجحانات کے مطابق بی جے پی 47 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ کانگریس 37 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ آئی این ایل ڈی کی سبقت 2 سیٹوں پر سمت گئی ہے۔۔ جبکہ 4 نشستوں پر دیگر آگے ہیں۔

08 Oct 2024, 9:51 AM

اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس اور بی جے پی میں میں سخت مقابلہ

ہریانہ اسمبلی انتخابات کی ووٹ شمار کے دوران جہاں ابتدائی رجحانات میں کانگریس نے یکطرفہ طور پر سبقت حاصل کی تھی وہیں اب بی جے پی نے بھی سبقت بنائی ہے اور اب دنوں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ فی الحال کانگریس اور بی جے پی دنوں تقریباً 40-40 سیٹوں پر آگے ہیں۔


08 Oct 2024, 9:17 AM

اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس نے حاصل کی اکثریت، بی جے پی کافی پیچھے

کانگریس اسمبلی انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور رجحانات میں کانگریس نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کانگریس پارٹی فی الحال 52 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پی 28 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے۔ آئی این ایل ڈی 3 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ دیگر پارٹیاں اور آزاد امیدوار 7 سیٹوں پر آگے ہیں۔

08 Oct 2024, 8:55 AM

ہریانہ میں کانگریس 55 سیٹوں پر آگے، بی جے پی 25 سیٹوں پر سمٹی

ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ شماری کے دوران فی الحال پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں کانگریس 55 سیٹوں پر آگے ہے۔ جبکہ بی جے پی 25 سیٹوں پر آگے ہے۔ آئی این ایل ڈی صرف 3 سیٹوں پر آگے ہے اور 7 نشستوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔


08 Oct 2024, 8:34 AM

ہریانہ کے رجحانات میں کانگریس کافی آگے، بی جے پی کو نقصان

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں بھی کانگریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ 90 میں سے 46 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جبکہ بی جے پیہ صرف 19 سیٹوں پر سمٹ گئی ہے۔ خیال رہے کہ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع ہوگی۔

08 Oct 2024, 8:03 AM

اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع، کچھ رجحانات کا سلسلہ کچھ دیر میں شروع ہوگا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے پوسٹ بیلٹ کی گنتی کی جا رہی ہے، اس کے بعد اصل رجحانات سامنے آئیں گے۔


08 Oct 2024, 8:03 AM

وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کا دعویٰ- ’تیسری بار حکومت بنائیں گے‘

ہریانہ میں ایگزٹ پول میں کانگریس کو برتری حاصل ہوئی لیکن اسے مسترد کرتے ہوئے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی 8 اکتوبر کو مکمل اکثریت کے ساتھ تیسری بار حکومت بنائے گی۔

08 Oct 2024, 9:44 AM

ہریانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہو گئی۔ ریاست میں انتخابات 5 اکتوبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوئے تھے اور 101 خواتین سمیت 1031 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں بند کر دی گئی تھی۔

جہاں حکمراں بی جے پی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں کانگریس 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی زرعی ریاست میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پرامید ہیں، ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کے مطابق سب سے پرانی پارٹی آرام سے حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور پہلوان ونیش پھوگاٹ ان چند نمایاں امیدواروں میں سے ہیں جن کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔ بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ، جن دیگر پارٹیوں نے امیدوار کھڑے کیے ہیں ان میں جننائک جنتا پارٹی-آزاد سماج پارٹی اتحاد، انڈین نیشنل لوک دل-بہوجن سماج پارٹی اتحاد اور عام آدمی پارٹی شامل ہیں۔

(یو این آئی اردو)


08 Oct 2024, 7:51 AM

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کچھ دیر میں آ جائیں گے۔ کچھ دیر میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ اس بار ہریانہ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی ہریانہ میں ہیٹ ٹرک کرے گی یا کانگریس واپس آئے گی۔ تاہم، زیادہ تر ایگزٹ پول ہریانہ میں کانگریس کو اکثریت حاصل کرتے ہوئے دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں ایگزٹ پول کے اندازوں سے حوصلہ افزائی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔ 5 اکتوبر کو ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 67.90 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔