ائیر پورٹ پر چندرا بابو نائیڈو کی لی گئی تلاشی، چراغ پا ٹی ڈی پی نے دیا بڑا بیان

ٹی ڈی پی سربراہ اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کو وجے واڑا ائیر پورٹ پر طیارہ تک وی آئی پی گاڑی سے پہنچنے کی اجازت نہیں دی گئی اور انٹری گیٹ پر تلاشی لی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور اب اپوزیشن لیڈر این چندرا بابو نائیڈو کو جمعہ کی دیر شب گنّورم ہوائی اڈے پر تلاشی سے گزرنا پڑا۔ نائیڈو کو طیارہ تک جانے کے لیے وی آئی پی سہولت سے بھی محروم کر دیا گیا اور عام مسافروں کے ساتھ بس میں سفر کرنی پڑی۔ اس دوران ایک سیکورٹی گارڈ کو سیکورٹی انٹرنس گیٹ پر نائیڈو کی تلاشی لیتے دیکھا گیا۔

خبروں کے مطابق ٹی ڈی پی سربراہ کو طیارہ تک وی آئی پی گاڑی سے پہنچنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ اس واقعہ پر ٹی ڈی پی نے تلخ رد عمل کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) بدلے کی سیاست کر رہی ہے۔


ٹی ڈی پی لیڈر اور ریاست کے سابق وزیر داخلہ چنّا راجپّا نے کہا کہ افسران کا رویہ نہ صرف بے عزتی والا تھا بلکہ انھوں نے نائیڈو کی سیکورٹی کے ساتھ بھی سمجھوتہ کیا کیونکہ انھیں ’زیڈ پلس‘ درجہ کی سیکورٹی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ نائیڈو کو کبھی بھی اس حالت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انھوں نے مرکز اور ریاستی حکومت سے نائیڈو کی مناسب سیکورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔