یوپی کے میرٹھ سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کے لئے روانہ

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس 
user

قومی آواز بیورو

20 Dec 2020, 2:41 PM

یوپی کے میرٹھ سے بڑی تعداد میں کسان دہلی کے لئے روانہ

مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف ہند مزدور کسان یونین کے بینر تلے بڑی تعداد میں کسان میرٹھ سے دہلی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

20 Dec 2020, 1:18 PM

چِلّا بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری، بھاری تعداد میں پولیس فوسز کی تعیناتی

20 Dec 2020, 11:51 AM

رضاکاروں کی طرف چائے ناشتہ کی تقسیم

مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف سنگھو بارڈر پر تحریک کا 25 واں دن ہے۔ مظاہرہ کے مقام پر رضاکاروں کی طرف سے چائے اور ناشتہ کی تقسیم کی گئی۔


20 Dec 2020, 11:38 AM

کسانوں کی جدوجہد اور قربانی ضرور رنگ لائے گی، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔ کسانوں کے تصویروں کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کسانوں کی جدوجہد اور قربانی ضرور رنگ لائے گی! کسان بھائیوں-بہنوں کو سلام اور خراج تحسین۔‘‘

20 Dec 2020, 7:48 AM

کسان تحریک کا 25 واں دن، شہید کسانوں کے لئے آج تعزیتی اجلاس منعقد ہوں گے

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک آج 25 وے دن میں داخل ہو گئی ہے۔ کسان قوانین کو واپس لینے کے اپنے مطالبہ پر اڑے ہوئے ہیں جبکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ قوانین واپس نہیں لے گی۔ جن کسانوں کی اس تحریک کے دوران جان گئی ہے ان کو کسان تنظیموں نے شہید کا درجہ دے دیا ہے اور آج ان شہید کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جگہ جگہ تعزیتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔