کسان تحریک LIVE: مشتعل کسانوں کی ریل روکو تحریک شروع، پنجاب میں ریلوے ٹریک پر دھرنا
مشتعل کسانوں کی ریل روکو تحریک شروع، پنجاب میں ریلوے ٹریک پر دھرنا
کسانوں کا احتجاج سڑکوں سے ہوتا ہوا ریل کی پٹریوں تک پہنچ چکا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین (اُگراہاں) نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کسان مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کے خلاف بطور احتجاج، جمعرات کو پنجاب کے مختلف ریلوے روٹس کو چار گھنٹے کے لیے بند کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے راج پورہ میں مظاہرین ریل کی پٹریوں پر بیٹھ کر دھرنا دے رہے ہیں۔ وہیں، کسانوں نے چنڈی گڑھ انبالہ ٹول پلازہ کو بھی ٹول فری کر دیا ہے۔
وزراء سے ملاقات کے بعد کوئی حل نکلنے کی امید، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر
آج وزراء کے ساتھ میٹنگ پر پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا، ’’ہم آج مکمل طور پر مثبت موڈ میں میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں اور ہم کو پورا یقین ہے کہ اس میٹنگ سے کوئی مثبت حل نکلے گا۔‘‘
دہلی مارچ کے لیے شمبھو بارڈر پر ڈٹے ہزاروں کسان، پنجاب میں ریلوے ٹریک جام کرنے کی تیاری
پنجاب اور ہریانہ کے کسان ’دہلی چلو‘ مارچ کے لیے شمبھو بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دو دنوں سے سیکورٹی فورسز انہیں آگے بڑھنے نہیں دے رہی ہیں۔ مظاہرہ آج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ناراض کسانوں نے پنجاب میں دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک ریلوے ٹریک جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔