نوجوانوں میں فیس بک کی مقبولیت کم ہوئی، گزشتہ 7 سالوں میں زبردست گراوٹ درج

نوخیزوں پر کیے گئے ایک نئے سروے سے پتہ چلا ہے کہ چینی شارٹ-فارم ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک مقبولیت کے معاملے میں کافی آگے بڑھ گیا ہے۔

فیس بک / آئی اے این ایس
فیس بک / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مارک زکربرگ کی قیادت والے فیس بک کے لیے فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی شراکت داری 15-2014 میں 71 فیصد سے گھٹ کر اب 32 فیصد رہ گئی ہے۔ پیو ریسرچ سنٹر کے ذریعہ 13 سے 17 سال کی عمر والے امریکی نوخیزوں پر کیے گئے ایک نئے سروے میں پتہ چلا ہے کہ چینی شارٹ فارم ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک مقبولیت کے معاملے میں کافی آگے بڑھ گیا ہے اور اب یہ انسٹاگرام، فیس بک اور اسنیپ چیٹ کے درمیان نوخیزوں کے لیے ایک سرفہرست سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔

تقریباً 67 فیصد نوجوان کہتے ہیں کہ وہ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں، سبھی نوجوانوں میں سے 16 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اسے لگاتار استعمال کرتے ہیں۔ گوگل کی ملکیت والا یوٹیوب 2022 میں نوجوانوں کے لیے ٹاپ پر ہے۔ 95 فیصد نوجوان اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد نمبر آتا ہے ٹک ٹاک اور پھر انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کا۔ 10 نوجوانوں میں سے تقریباً چھ ان کا استعمال کرتے ہیں۔


پیو ریسرچ سنٹر کے سروے میں پایا گیا ہے کہ فیس بک کا 32 فیصد کے ساتھ کافی چھوٹا شیئر ہے جو ٹوئٹر، ٹوئچ، واٹس ایپ، ریڈٹ اور ٹمبلر کے بعد آتا ہے۔ یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے پلیٹ فارم کو ٹک ٹاک کی طرح بنانے میں اپنی توانائی لگا دی ہے اور انسٹاگرام ریلس میں اب یکساں وقت پر فیس بک/انسٹاگرام اسٹوریز کے مقابلے میں اشتہارات کے لیے زیادہ سالانہ ریونیو رن ریٹ (ایک ارب ڈالر) ہے۔

اس سروے نے اس کا بھی پتہ لگایا ہے کہ نوخیز سرکردہ پانچ آن لائن پلیٹ فارم- یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور فیس بک میں سے سبھی پر ہیں۔ سروے میں پتہ چلا ہے کہ ’’پوری طرح سے 35 فیصد نوجوان کہتے ہیں کہ وہ ان میں سے کم از کم ایک کا تقریباً لگاتار استعمال کر رہے ہیں۔ نوخیز ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ استعمال کنندہ خصوصاً ان پلیٹ فارم سے جڑے ہوئے ہیں، اس کے بعد نوجوان طبقہ یوٹیوب کی طرف جاتا ہے۔‘‘ امریکہ میں ایک چوتھائی نوجوان جو اسنیپ چیٹ یا ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ان ایپس کا تقریباً لگاتار استعمال کرتے ہیں اور ہر پانچواں نوخیز یوٹیوب استعمال کنندہ بھی ایسا ہی کہتا ہے۔


جب مجموعی طور پر نوخیزوں اور نوجوانوں کو دیکھا جاتا ہے تو 19 فیصد کہتے ہیں کہ وہ تقریباً لگاتار یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں، 16 فیصد ٹک ٹاک کے بارے میں کہتے ہیں، اور 15 فیصد اسنیپ چیٹ کے بارے میں کہتے ہیں۔ سال 15-2014 کے بعد سے نوجوانوں کی شراکت داری میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو اسمارٹ فون تک رسائی کی رپورٹ (اب 95 فیصد اور تب 73 فیصد) کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔