پی ایف کھاتوں سے آن لائن رقم نکالنے کی سہولت بند!
حالانکہ تنظیم نے صاف طور پر اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈاٹا لیک نہیں ہوا۔ ای پی ایف او کی طرف سے دو دن میں دو مرتبہ اس معاملہ میں وضاحت پیش کی گئی ہے۔
نوکری پیشہ افراد کے لئے ایک بری خبر ہے ، اب وہ اپنے ای پی ایف او کھاتے کی رقم آن لائن نہیں نکال پائیں گے اور نہ ہی اسے ٹرانسفر کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ ایمپلائیز پرویڈنٹ فنڈ تنظیم (ای پی ایف او) کی ویب سائٹ سے پی ایف کے کھاتےداروں کا ڈاٹا چوری ہونے کی خبر منظر عام پر آئی تھے۔ حالانکہ تنظیم نے صاف طور پر اس بات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈاٹا لیک نہیں ہوا۔ ای پی ایف او کی طرف سے دو دن میں دو مرتبہ اس معاملہ میں وضاحت پیش کی گئی۔ اس کے باوجود تنظیم کی طرف سے سیکورٹی کے اقدام اٹھاتے ہوئے آن لائن خدمات فراہم کرنے والے پورٹل کو بند کر دیا گیا ہے۔
بہر حال نوکری پیشہ افراد کی پریشانی ضرور بڑھ گئی ہے کیوں کہ وہ اپنے ای پی ایف او کھاتے کی رقم آن لائن نہ تو نکال پائیں گے اور نہ ہی اسے ٹرانسفر کر پائیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس واقعہ کے بعد سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ کھاتے داروں کی ذاتی تفصیلات غلط ہاتھوں میں پہنچ سکتی ہیں۔ تفصیلات کو حاصل کرنے کے بعد فراڈ کر کے پی ایف کھاتے سے رقم بھی نکالی جا سکتی ہے۔
ای پی ایف او کی ویب سائٹ بند ہونے کے بعد اب آپ نہ تو اپنا پی ایف بیلنس چیک کر سکتے ہیں اور نہ ہی پی ایف کا پیسہ ایک کھاتے سے دوسرے کھاتے میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ای پی ایف او کی طرف سے پی ایف کھاتے کی رقم نکالنے کے عمل کو آن لائن کر دیا گیا تھا۔ اس کے لئے ملازمین کو ای پی ایف او کے دفتر میں جانے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔
آن لائن پیش کی جانے والی درخواست کا عمل پورا ہونے کے بعد رقم اس کھاتے میں منتقل ہو جاتی تھی ۔ای پی ایف او کے کھاتے سے آن لائن رقم ملنے کی سہولت کی حکومت کی طرف سے زور شور سے تشہیر کی گئی تھی لیکن سیکورٹی کے اقدام نہ اٹھانے کی وجہ سے اب یہ سہولت ملازمین کو فراہم نہیں ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔