مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا دہلی میں استقبال، یومِ جمہوریہ پریڈ میں ہوں گے مہمانِ خصوصی

یہ پہلی بار ہے جب مصری صدر کو یومِ جمہوریہ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے، ہندوستان اور مصر اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکا ہے ایسے میں یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی منگل کی شام دہلی پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور ہندوستانی دورہ کے درمیان وہ ہندوستانی صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر وغیرہ سے ملاقات کریں گے۔ مصری صدر السیسی کو ہندوستان نے یومِ جمہوریہ پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہونے کے لیے مدعو کیا ہے، لیکن امید کی جا رہی ہے کہ اس دورہ میں کچھ اہم معاہدے بھی طے پائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سے 27 جنوری کے اس آفیشیل دورہ میں مصری صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ مصر کے پانچ وزرا اور سینئر افسران سمیت ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد بھی ہندوستان آیا ہے۔ جیسے ہی السیسی نئی دہلی پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے روایتی رقص پیش کیا گیا اور پھر انھیں اس جگہ لے جایا گیا جہاں وہ قیام کریں گے۔


واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب مصر کے صدر کو یومِ جمہوریہ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ خاص طور سے ہندوستان اور مصر جب اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکا ہے تو السیسی کا یہ دورہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان اس سال جی-20 کی صدارت کر رہا ہے اور اس نے مصر کو ’مہمان ملک‘ کی شکل میں مدعو بھی کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔