گردابی طوفان ’موچا‘ کی زد میں آ کر 3 افراد ہلاک، سینکڑوں لوگ زخمی، بچاؤ و راحت کاری کا عمل جاری
گردابی طوفانی موچا نے گزشتہ 35 گھنٹے میں ایشیا پیسفک ممالک کو کافی نقصان پہنچایا ہے، حالانکہ اس کے قہر سے بنگلہ دیش بہت زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے۔
گردابی طوفان ’موچا‘ نے میانمار اور بنگلہ دیش میں تباہی کا نظارہ پیش کیا ہے۔ اتوار کی دوپہر یہ طوفان میانمار اور بنگلہ دیش کی ساحلوں سے ٹکرایا تھا، اس کے بعد سے اب تک 3 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ موچا کی وجہ سے تقریباً 700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کا علاج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔
گردابی طوفانی موچا نے گزشتہ 35 گھنٹے میں ایشیا پیسفک ممالک کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ حالانکہ اس کے قہر سے بنگلہ دیش بہت زیادہ متاثر نہیں ہوا ہے۔ یہاں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے، لیکن کاکس بازار میں سینکڑوں عارضی پناہ گاہ تباہ ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور چیزوں پر قابو پانے کی کوششیں لگاتار جاری ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق مغربی میانمار کے ساحل پر 3.6 میٹر (12 فیٹ) گہرے سمندری پانی میں پھنسے تقریباً 1000 لوگوں کو راحت کاری میں مصروف لوگوں نے پیر کے روز باہر نکالا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس طوفان کا اثر دوپہر بعد دھیرے دھیرے کافی کمزور پڑتا ہوا نظر آیا۔ حالانکہ کچھ علاقوں میں اب بھی الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی طوفال کورل آئسلینڈ سینٹ مارٹن کو بھی تباہ کر سکتا ہے۔ اس آئسلینڈ کے ڈوبے کا بھی اندیشہ ہے۔ اس خطرہ کے پیش نظر ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں سے سمندر میں نہ جانے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے بنگال میں این ڈی آر ایف کی 8 ٹیموں اور 200 بچاؤ اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔