کورونا لایا ایک نئی آفت، خون کی نسوں میں گھس کر وائرس پیدا کر رہا عجیب بیماری
اگر آپ کو کورونا ہوا تھا اور اب آپ کو اپنے پیروں میں سوجن، پیر میں درد، جلد کا رنگ پھیکا پڑنا وغیرہ علامتیں محسوس ہو رہی ہیں تو آپ کو جانچ کرانی چاہیے۔
کورونا وائرس کا خطرہ نہ ابھی ختم ہوا ہے، اور نہ ہی جلد ختم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کو کورونا کے کئی نئے ویریئنٹس آ چکے ہیں جس کی وجہ سے چوتھی لہر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوروپ اور ایشیا کے کچھ ممالک میں اومیکرون بی اے 2 اور ایکس ای جیسے ویریئنٹس نے بھی تباہی مچائی ہوئی ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ تیز پھیلنے والے ایکس ای ویریئنٹ نے ہندوستان میں بھی دستک دے دی ہی، لیکن حالات ہنوز قابو میں ہیں۔
اس درمیان سویڈن کی ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ اب پھیپھڑوں یا دیگر اعضاء کے علاوہ خون کی نسوں میں سرایت ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے ’ڈیپ وین تھرومبوسس‘ جیسی خطرناک بیماری پیدا ہو رہی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس خطرناک بیماری کا کورونا انفیکشن کے تین مہینے بعد بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
بی ایم جے میں شائع رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ڈیپ وین تھرومبوسس، پلمونری ایمبولزم اور بلیڈنگ جیسے امراض کا خطرہ زیادہ ہے اور ان امراض کا جوکھم کورونا ہونے کے بعد بالترتیب تین، چھ اور دو مہینے بعد تک ہوتا ہے۔ تحقیق میں پایا گیا ہے کہ اس کا خطرہ کامریڈیٹی والے مریضوں، کووڈ-19 کے زیادہ سنگینی والے مریضوں اور دوسری و تیسری لہروں کے مقابلے میں پہلی لہر کے دوران وائرس کی زد میں آئے مریضوں کو زیادہ ہے۔ اس کا سب سے زیادہ جوکھم مردوں میں دیکھا گیا، جن کی عمر 50 سے 70 کے درمیان تھی۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا کی زد میں آنے کے 1 سے 90 دنوں کے دوران اس کا جوکھم ہے۔ محققین کے مطابق اس کا اثر دوسری اور تیسری لہروں کے مقابلے میں سویڈن میں پہلی لہر کے دوران سب سے زیادہ تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈین وین تھرومبوسس اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے جسم کا ایک یا زیادہ گہری نسوں مین خون کا تھکّا جم جاتا ہے۔ یہ آپ کے پیروں میں زیادہ جم سکتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ سست طرز زندگی کی وجہ سے اس کا خطرہ زیادہ ہے، مثلاً طویل مدت تک بیٹھے رہنا۔ یو کے ہیلتھ ایجنسی این ایچ ایس کے مطابق یو کے ہیلتھ ایجنسی این ایچ ایس کے مطابق ڈیپ وین تھرومبوسس کی بیشتر علامتیں آپ کے پیروں میں نظر آ سکتی ہیں۔ اگر آپ کو کورونا ہوا تھا اور اب آپ کو اپنے پیروں میں سوجن، پیر میں درد، جلد کا رنگ پھیکا پڑنا وغیرہ علامتیں محسوس ہو رہی ہیں تو آپ کو جانچ کرانی چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔