مرکز کی جابرانہ پالیسی سے کشمیر کے حالات دھماکہ خیز: چدمبرم

چدمبرم نے کہا کہ جموں کشمیر کی وزیراعلی کو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کا اتحاد ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ پر عمل کرناچاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے جموں وکشمیر کی پی ڈی پی اور بی جےپی مخلوط حکومت کو ریاست میں جاری قتل اور خونریزی کے لئے ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کو کو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ پر عمل کرناچاہئے ۔

پی چدمبرم نے متعدد ٹوئٹ میں کہا ’’جموں وکشمیر کی وزیر اعلی کے اس موقف سے میں متفق ہوں کہ خونریزی کے اس دورسے جموںو کشمیر کو باہر نکالنے کے لئے سیاسی تدبرکی ضرورت ہے ۔لیکن افسوس کہ انھیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کی مخلوط حکومت ہی مسئلہ کی جڑ ہے ۔ ‘‘

چدمبرم نے کہا کہ ’’ جموں کشمیر کے مسئلہ کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کے مرکزی حکومت کے قدم نے ریاست کو موجودہ تباہ کن حالت میں پہنچادیاہے ۔محبوبہ مفتی کو بی جےپی کے ساتھ اپنی پارٹی کے ناپاک اورموقع پرستی پر مبنی اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ کی طرف واپس جانا چاہئے ۔‘‘

اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے بھی جموں وکشمیر میں حکومت چلار ہے پی ڈی پی -بی جے پی اتحاد کو پوری طرح ناکام قرار دیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں سوال کیا ’’آخر وزیر اعظم کو کشمیر کے حالات سمجھنے کے لئے کتنا خون بہانا ہوگا۔؟‘‘

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے پیر کی رات کو کہاتھاکہ سری نگرکے نزدیک احتجاجی مظاہرے کے دوران تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کے زخمی ہوجانے کے بعد موت واقع ہوجانے سے ان کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔