اہم خبریں: دلیپ ولسے پاٹل مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے پروٹرم اسپیکر ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

29 Nov 2019, 10:16 PM

دلیپ ولسے پاٹل مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے پروٹرم اسپیکر ہوں گے

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کے سابق اسپیکر اور این سی پی لیڈر دلیپ ولسے پاٹل مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے پروٹرم اسپیکر ہوں گے اور وہ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے ، ادھوٹھاکرے کو3دسمبرتک اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے )میں شامل شیوسینا ،این سی پی اورکانگریس اتحادکے کل ہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا امکان ہے۔ایم وی اے کا دعوی ٰ ہے کہ 170اراکین کی حمایت اسے حاصل ہے اور یہ ایوان میں ثابت ہوجائے گا۔گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے 26نومبر کو کالی داس کولمبکر کو پروٹرم اسپیکر کا حلف دلایا تھا تاکہ وہ نومنتخب 287اراکین کو حلف دلائیں ۔جوکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مکمل ہوا تھا۔

29 Nov 2019, 9:24 PM

پرگیہ کی ضمانت کے خلاف درخواست پر دو ہفتے بعد سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزم پرگیہ ٹھاکر کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست پر دو ہفتے بعد سماعت کرے گا۔ جسٹس اے ایم كھانولكر کی صدارت والی بنچ نے ضمانت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

مالیگاؤں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کے والد حاجی نثار احمد بلال نے پرگیہ کی ضمانت کے خلاف بامبے ہائی کورٹ کے ضمانت دینے اور مکوکا التزام ہٹانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل 2017 کو 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میںسادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے سادھوی پرگیہ پر لگائی گئی مکوکا کی دفعات کو بھی ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد مکوکا کے تحت یکجا کئے گئے ثبوت بھی کیس سے نکال دیے گئے۔

29 Nov 2019, 5:30 PM

حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معملہ، وزیر داخلہ کا متنازعہ بیان

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کے قتل اور اجتماعی عصمت دری معاملے میں ریاستی حکومت کے ایک وزیر نے تبصرہ کیا ہے، تلنگانہ ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی نے اس معاملے پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک ڈاکٹر تھی، وہ پڑھی لکھی تھی، اس نے پہلے اپنی بہن کو کیوں فون کیا؟ اس کو 100 نمبر پر پہلے فون کرنا چاہیے تھا‘۔


29 Nov 2019, 4:34 PM

ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلی کا عہدے کا چارج سنبھالا

ممبئی: مہاراشٹر کےنئے وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے جمعہ کو باقاعدہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ ٹھاکرے کی قیادت میں جمعرات کو شیوسینا ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )اور کانگریس کے اتحاد والی ’مہا وکاس اگھاڑی ‘نے اقتدارسنبھال لیاہے۔

نئے وزیراعلی نے وزارت پہنچ کر وہاں لگی چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ اس سے قبل ٹھاکرے جنوبی ممبئی میں ہوتاتما چوک پر رکے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ٹھاکرے سیکرٹریٹ پہنچے اور چھٹی منزل پر اپنے دفتر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔

29 Nov 2019, 3:03 PM

شیوسینا-این سی پی-کانگریس اتحاد کے خلاف عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شیوسینا ۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے انتخابات کے بعد اتحاد کو چیلنج کرنے والی عرضی جمعہ کو خارج کردی جسٹس این وی رمن کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے پرمود جوشی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ عدالت کو انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد اتحاد سے کیا لینا دینا!

بنچ میں شامل جسٹس اشوک بھوشن نے پوچھا کہ عدالت کو انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد اتحاد میں کیوں مداخلت کرنی چاہئے جسٹس رمن نے کہاکہ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے بعد اس عرضی کاکوئی مطلب نہیں رہ گیا کہ مہا وکاس اگھاڑی کو حکومت تشکیل دینے سےروکاجائے  جسٹس رمن نے کہاکہ جمہوریت میں عدالت کسی سیاسی پارٹی کو اتحاد کرنے سے نہیں روک سکتی ۔انھوں نے پوچھا کہ کیا عدالت کسی پارٹی کو اقتدار میں آنے کےبعد اپنے منشور کونافذ کرنےکےلیے حکم دے سکتی ہے ؟


29 Nov 2019, 1:43 PM

پارلیمنٹ میں اویسی نے پوچھا گوڈسے محب وطن تھا یا قاتل

اے آئی ایم آئی ایم کے پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں سوال پوچھا، اسپیکر صاحب آپ کے ذریعے حکومت سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھا یا قاتل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کو یہ واضح طور پر کہنا چاہیے کہ گوڈسے ’دیش بھکت‘ نہیں تھا، بلکہ وہ دہشت گرد اور مہاتما گاندھی کا قاتل تھا۔

29 Nov 2019, 12:57 PM

پرگیہ نے گوڈسے کو ’محب وطن‘ بتانے والے بیان کے لئے لوک سبھا میں مانگی معافی

بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر نے گوڈسے کو ’محب وطن‘ بتانے والے بیان کے لئے لوک سبھا میں معافی مانگی ہے، پرگیہ نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی قسم کی کوئی چوٹ پہنچی ہو تو میں معذرت چاہتی ہوں، لیکن میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ پارلیمنٹ میں میرے بیان کو توڑ مروڑ كر پیش کیا گیا، جوکہ قابل مذمت ہے۔ مہاتما گاندھی کی طرف سے ملک میں کیے گئے کام کا میں احترام کرتی ہوں۔


29 Nov 2019, 12:11 PM

مہاراشٹر کے بعد گوا کی باری، پورے ملک میں ہوگا ایک غیر بی جے پی سیاسی محاذ... سنجے راوت

شیو سینا رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے بعد اب گوا کی باری ہے، اس کے بعد پھر ہم دیگر ریاستوں میں جائیں گے، ہم اس ملک میں ایک غیر بی جے پی سیاسی محاذ بنانا چاہتے ہیں۔

29 Nov 2019, 11:53 AM

مہاراشٹر کے بعد گوا میں بھی تبدیلی کی لہر، بی جے پی حکومت پر لٹکی تلوار؟

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ گوا فارورڈ پارٹی کے صدر اور گوا کے سابق نائب وزیر اعلی وجے سردیسائی اپنے 3 ممبران اسمبلی کے ساتھ شیوسینا کے ساتھ جمع کرنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک نیا سیاسی محاذ گوا میں بننے کو تیار ہے، ٹھیک ویسے ہی جیسے مہاراشٹر میں ہوا ہے، سنجے راوت کا دعوی ہے کہ گوا میں بھی جلد چمکتار نظر آئے گا۔


29 Nov 2019, 11:11 AM

بین الاقوامی دباؤ کے درمیان سعودی عرب نے 3 صحافیوں کو کیا رہا

دوحہ: سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ اور میڈیا کوریج کے پیش نظر تین زیر حراست صحافیوں کو رہا کیا۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اے ایل کیو ایس ٹی نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سعودی عرب میں حال میں ہوئی گرفتاریوں کی میڈیا کوریج اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر، انتظامیہ نے مصنف بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان کورہا کر دیا ہے۔ انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘‘۔

اے ایل کیو ایس ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ سعودی انتظامیہ نے 16 نومبر سے متعدد صحافیوں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے مصنفین بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان شامل ہیں۔ اے ایل کیو ایس ٹی کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں پر لگام لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

29 Nov 2019, 10:14 AM

کناڈا میں ہوائی جہاز حادثے کا شکار، سات ہلاک

اوٹاوا: کناڈا کے اونتاریو میں چھوٹا ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دو بچوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔ امریکہ سے رجسٹرڈ اس طیارے نے ٹورنٹو بٹنویلے میونسیپل ہوائی اڈے سے کنگسٹن کے لئے پرواز بھری تھی لیکن اس کے تھوڑی دیر بعد ہی پولس کو طیارے کا ملبا بیریڈز ڈرائیور سے دو کلومیٹر دور شمالی کرف فورڈ روڈ پر ملا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔