’کابل میں پھر خون بہہ رہا ہے، افغانوں کو مارنا بند کریں‘، افغانی گیندباز راشد خان کی دردمندانہ اپیل

سرکردہ کرکٹ کھلاڑی راشد خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’کابل میں پھر سے خون بہہ رہا ہے، برائے مہربانی افغانوں کو مارنا بند کریں۔‘‘

افغانستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی راشد خان
افغانستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی راشد خان
user

یو این آئی

کابل: کابل میں ہوئے دھماکہ سے کافی دکھی افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’افغانوں کو مارنا بند کریں۔‘‘ سرکردہ کرکٹ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’کابل میں پھر سے خون بہہ رہا ہے، برائے مہربانی افغانوں کو مارنا بند کریں۔‘‘

اس سے قبل راشد خان نے دنیا کے لیڈروں کو ایک ساتھ آنے اور اپنے ملک میں حالات کو معمول پر لانے کی اپیل کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ’’پیارے عالمی رہنماؤں، میرا ملک افراتفری کا شکار ہے، بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے قصور افراد مارے جا رہے ہیں، گھروں اور املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہمیں ایسے میں بیچ میں نہ چھوڑیں۔‘‘


واضح رہے کہ افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 103 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اور طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔