بی جے پی نے رمن سنگھ کے بیٹے کو دکھایا ٹھینگا، نہیں دیا لوک سبھا ٹکٹ
چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے بیٹے ابھشیک سنگھ راج ناند گاؤں سے رکن پارلیمنٹ ہیں لیکن انھیں بی جے پی نے دوبارہ اس سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی رمن سنگھ کے بیٹے اور راج ناندگاؤں کے ممبر پارلیمنٹ ابھشیک سنگھ کو دوبارہ ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ غالباً اس لیے لیا گیا کیونکہ ابھشیک سنگھ کا نام گزشتہ دنوں تنازعات کا شکار رہا تھا۔ دراصل ان کا نام سرخیوں میں چھائے پنامہ پیپر میں بھی آ چکا ہے۔
بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے جب اتوار کو اپنے امیدواروں پر مبنی ساتویں فہرست جاری کی تو اس میں چھتیس گڑھ کے باقی چھ سیٹوں کے ساتھ ہی مہاراشٹر، میگھالیہ اور تلنگانہ کی ایک - ایک سیٹوں کے لئے مجموعی طور پر نو امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ چھتیس گڑھ میں کوربا سے جیوتی نند دوبے ، بلاس پور سے ارون ساؤ، راج ناندگاؤں سےسنتوش پانڈے، درگ سے وجے بگھیل، رائے پور سے سنیل سونی اور مہاسمند سے چنی لال ساہو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں بھنڈارا - گونديا سے سنیل بابوراو مینڈھے، میگھالیہ میں تورا (محفوظ) سے ركمن جی۔ مومم اور تلنگانہ میں میڈھک سے رگھوندن راؤ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Mar 2019, 10:09 PM