بہار: دسویں بورڈ کا نتیجہ جاری، 68.89 فیصد طلبا ہوئے کامیاب

لڑکیوں نے ایک بار پھر ماری بازی۔ 91.4 فیصد نمبروں کے ساتھ پریرنا راج بنیں ٹاپر۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس مرتبہ تقریباً 10 فیصد بہتر رہا نتیجہ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بہار بورڈ نے دسویں کا نتیجہ جاری کر دیا ہے جس میں کل 68.89 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس امتحان میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی ماری ہے اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے پانچ طالبات میں 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ ٹاپر سموتالا آواسیہ وِدیالیہ جموئی سے امتحان دینے والی پریرنا راج بنی ہیں جنھوں نے 500 میں سے 457 نمبر حاصل کیے ہیں، جب کہ اسی اسکول کی پرگیا اور شکھا کماری نے مشترکہ طور پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور انھیں 454 نمبر حاصل ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھا مقام حاصل کرنے والی انوپریا کماری کا تعلق بھی اسی اسکول سے ہے۔ پانچواں مقام پریانشو راج کو حاصل ہوا ہے جنھوں نے سینٹ زیویرس ایچ ایس جگدیش پور بھوجپور سے امتحان دیا تھا۔

اس مرتبہ ٹاپ 10 میں کل 23 بچے شامل ہیں جن میں 16 کا تعلق سمولتلا اسکول سے ہے۔ اس سال کا نتیجہ گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد بہتر رہا ہے۔ اس بار فرسٹ ڈویژن میں کل 189326 طلبا، سیکنڈ ڈویژن میں کل 663884 طلبا اور تھرڈ ڈویژن میں کل 357103 طلبا پاس ہوئے۔ مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے طلبا کی تعداد 1211617 رہی۔ ناکام ہونے والے طلبا کی تعداد 538825 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔