شیخ حسینہ سب سے طویل مدت تک قیادت کرنے والی ایشیائی خاتون رہنما: رپورٹ

عالمی سطح پر سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنےکا ریکارڈ سینٹ لوسیا کی گورنر جنرل ڈیم پیئرلیٹ لوسی کے نام ہے جنہوں نے 11 ستمبر 1997 سے 31دسمبر 2017 تک ملک کی قیادت کی۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنے والی دنیا کی مشہور خواتین رہنما کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ شیخ حسینہ نے اس حصولیابی کے ساتھ ہندوستان کی اندراگاندھی، برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر اور سری لنکا کی چندریکا کماراتنگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وکی لیکس کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے سروے کے مطابق شیخ حسنیہ خواتین کے نشاۃ الثانیہ کی علامت (آئیکن) بن گئی ہیں۔ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنےکا ریکارڈ سینٹ لوسیا کی گورنر جنرل ڈیم پیئرلیٹ لوسی کے نام ہے جنہوں نے 11ستمبر 1997 سے 31دسمبر 2017 تک ملک کی قیادت کی۔ وہ 20 سال اور 105 دنوں تک سینٹ لوسیا کی گورنرجنرل رہیں لیکن عالمی سیاست میں انھیں بہت شہرت نہیں ہے۔ آئس لینڈ کی وِگدیس فنبوگادوتِر یکم اگست 1980 سے یکم اگست 1996 تک ملک کی صدر رہیں لیکن وہ بھی عالمی سیاست میں زیادہ مشہور نہیں تھیں۔


ڈومینیکا کی ڈیم اوجین 14سال اور 328 دنوں تک ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ آئر لینڈکی میری میک ایلس 13 سال 364 دنوں تک ملک کی صدر رہیں۔ جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل دنیا کی اہم خاتون رہنماؤں میں شامل ہیں جو 22 نومبر 2005 سے اب تک اس عہدے پر فائز ہیں۔

جہاں تک شیخ حسینہ کا سوال ہے تو انھوں نے رواں برس سات جنوری 2019 کو چوتھی مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جس میں وہ تین مرتبہ مسلسل ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ شیخ حسینہ پہلی بار 1996 میں ملک کی وزیر اعظم بنیں اور 2001 تک رہیں۔ سنہ 2008 کے الیکشن میں ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں اور انھیں دوبارہ وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔


قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی مارگیٹ تھیچر 11 برس 208 دنوں تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ اندراگاندھی مختلف اوقات میں 15 برس سے زیادہ کی مدت تک وزیر اعظم رہیں۔ سری لنکا کی چندریکا کماراتنگا نے 11 برسوں اور سات دنوں تک وزیر اعظم اور صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔