پاکستان: انتخابات میں ’چہرہ نہیں سماج بدلو‘ والا گانا خوب مقبول
پاکستانی عام انتخابات میں نئے نئے نعرہ اور گانے سننے میں آئے مگر ایک گانا بہت مقبول ہوا جس کا پیغام تھا ’’اب ہم میدان میں اترے ہیں، نیا سماج بنائیں گے، بغاوت کے اعلان کو گلی گلی پہنچائیں گے‘‘۔
پاکستان میں نئی حکومت کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران ہر سیاسی پارٹی نے اپنے اپنے انداز میں نئے نئے وعدے کئے ہیں اور اپنی مہم کے لئے کچھ گانے اور نعرہ بھی تیار کئے ہیں۔ ان سب نعروں اور گانوں میں عوامی ورکرس پارٹی کا انتخابی گیت انتہائی مقبول ہوا ہے۔ عوامی ورکرس پارٹی جس کو پاکستانی مزدوروں کی پارٹی مانا جاتا ہے اور جس کا مقصد ملک کے عوم کو متحد کر کے سماجوادی اور جمہوری سماج کو قائم کرنا ہے۔
عوامی ورکرس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران جو اپنا گیت جاری کیا اس کا پارٹی نے نام دیا ’’چہرہ نہیں سماج کو بدلو‘‘۔ اس گیت کو بہت شیرین اور دمدار آواز میں گایا گیا ہے اور اس کا پیغام صاف تھا کہ سماج کو بدلنے کے لئے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ اس گانے میں سیدھا حملہ نواز شریف پر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک سے بدعنوان حکومتوں کو ختم کیا جائے۔
یہ میوزک ویڈیو اسلام آباد سے عوامی ورکرس پارٹی کے امیدوار عمار رشید کے علاوہ پاکستانی گلو کار اور ماہر معیشت شہرام اظہر پر فلمایا گیا ہے۔ اس میں ایک جانب جہاں عمران خان اور عاصف علی زرداری جیسے رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے تو دوسری جانب پاکستانی عوام کو جدو جہد کرتے دکھایا گیا ہے۔ گانے کی لائنیں ہیں ’’اب ہم میدان میں اترے ہیں، نیا سماج بنائیں گے۔ بغاوت کے اعلان کو گلی گلی پہنچائیں گے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2018, 10:52 AM