زمین پر قبضہ سے ناراض شخص خودکشی کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ پانی ٹنکی پر چڑھا

پولس کا کہنا ہے کہ گوتم صبح اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچا اور پانی ٹنکی پر چڑھ گیا۔ وہ اپنے ساتھ مٹی تیل بھی ڈبے میں لئے ہوئے تھا۔ اور اپنے بدن پر اسے ڈال کر خود سوزی کی دھمکی دینے لگا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گیان پور علاقے میں اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ پیر کو ضلع مجسٹریٹ کی رہائش کے نزدیک پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا اور خودکشی کی دھمکی دینے لگا۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع ضلع مجسٹریٹ رہائش کے نزدیک صبح سرپتہا گاؤں باشندہ گلاب گوتم اپنی بیٹی کے ساتھ پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا۔ اس کا الزام ہے کہ گرام پردھان دھنی یادونے اس کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے۔اس کا الزام ہے اس نے کئی بار ضلع مجسٹریٹ اور یوم تصفیہ پر درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

پولس کے مطابق گلاب گوتم صبح اپنی ایک معصوم بیٹی کے ساتھ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچا اور پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا۔ وہ اپنے ساتھ مٹی کا تیل بھی ڈبے میں لئے ہوئے تھا۔ اور اپنے بدن پر اسے ڈال کر خود سوزی کی دھمکی دینے لگا۔دیکھتے ہی دیکھتے کافی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوگئے۔ پولس پانی ٹنکی پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کے لئے کہہ رہی تھی لیکن شخص اس بات پر بضد ہے کہ جب تک اس کی زمین گرام پردھان کے قبضے سے واپس نہیں دلائی جائے گی وہ نیچے نہیں اترے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔