الہ آباد یونیورسٹی شمسی توانائی سے چلنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی بنی

الٰہ آباد یونیورسٹی کے رابطہ عامہ افسر کا کہنا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو جب یونیورسٹی بند رہے گی تو یونیورسٹی کے ذریعہ الٰہ آباد شہر کو بجلی مہیا کرائی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الہ آباد یونیورسٹی نے شمسی توانائی سے استفادہ کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ الہ آباد یونیورسٹی رابطہ عامہ افسر چترنجن کمار کے مطابق یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر رتن لال ہانگلو نے پیر کو شعبہ وکالت کی چھت پر اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس افتتاح کےس اتھ ہی یونیورسٹی نے آج متبادل توانائی کے شعبے میں ملک میں ایک بڑا مقام حاصل کیا ہے۔

چترنجن کمار نے بتایا کہ بجلی کی کھپت کو کم کرنے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کے مقصدسے شمسی توانائی پیدا کرنے کے لئے اس پروجیکٹ کا آغاز سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے ہدایت کے مطابق یونیورسٹی میں جون 2018 میں کیا گیاتھا۔ صرف پانچ مہینے میں ہی یو نیورسٹی نے یہ کام پایۂ تکمیل تک پہنچایا اور اب یونیورسٹی کے سبھی 23 عمارتوں کی چھت پر شمسی توانائی پینل لگائے گئے ہیں۔

چترنجن کمار نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں ایسے 4426 پینل لگائے گئے ہیں۔اس شمسی پروجیکٹ سے یونیورسٹی میں فی یوم 6000 یونٹ بجلی پیدا ہوگی اور یونیورسٹی کو اس سے ہر ماہ تقریبا بیس لاکھ روپئے کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ سنیچر اور اتوار کو جب یونیورسٹی بند رہے گی تو یونیورسٹی کے ذریعہ الہ آباد شہر کو بجلی مہیا کرائی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کو چلانے اور اس کے انتظام و حفاظت کے لئے یونیورسٹی کو ایک بھی روپیہ خرچ نہیں کرنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔