پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو پی ایم مودی کے بعد راجناتھ سنگھ نے بھی دی نصیحت
راجناتھ سنگھ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کی شکل میں منتخب کیے جانے پر عزت مآب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد، ہندوستان دہشت سے پاک علاقہ اور امن و استحکام چاہتا ہے۔
پاکستان کے نئے وزیر اعظم کی شکل میں حلف لینے والے شہباز شریف کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی معاملے پر نصیحت دی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’اپنے پڑوسی ملک (پاکستان) کے نئے وزیر اعظم (شہباز شریف) کو یہی پیغام دینا چاہیں گے کہ وہ اپنے یہاں دہشت گردی پر لگام لگانے میں کامیابی حاصل کریں۔ ہماری طرف سے ان کو مبارکباد ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : بہار: بوچہاں اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع
راجناتھ سنگھ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا ’’پاکستان کے وزیر اعظم کی شکل میں منتخب ہونے پر عزت مآب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد۔ ہندوستان دہشت سے پاک علاقہ اور امن و استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔‘‘
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کے ذریعہ انتخاب کا بائیکاٹ کیے جانے کے بعد پی ایم ایل-این کے سربراہ شہباز شریف کو پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کی شکل میں منتخب کیا گیا، جس میں 174 اراکین پارلیمنٹ نے ان کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ وزیرا عظم کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ ’’پاکستان کشمیر کے لوگوں کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت دینا جاری رکھے گا۔ ہم ہر اسٹیج پر کشمیری بھائی بہنوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، سفارتی کوششیں کریں گے، انھیں سفارتی حمایت دیں گے۔ ہم انھیں اخلاقی حمایت دیں گے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔