مدھوبنی کے عبداللہ عدنان کی پری میڈیکل ٹسٹ میں شاندار کامیابی
عدنان نے اس سال پری میڈیکل ٹسٹ میں 720 میں سے 600 مارکس حاصل کر کے 7912 واں جبکہ او بی سی زمرہ میں 2772 واں رینک حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
مدھوبنی: شوق، محنت، جذبہ، اہداف کے حصول کے لئے انتھک کوشش اور ایماندارانہ لگن و رہنمائی ہو تو بڑی سی بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ کارنامہ انجام دیا ہے پری میڈیکل ٹسٹ میں بہترین مارکس اور اچھی رینک حاصل کر نے والے عبداللہ عدنان نے۔
ضلع مدھوبنی کے مشہور قصبہ راگھو نگر بھوارہ کے رہنے والے اور ودیاپتی ہائی اسکول کے سابق پرنسپل عبدالسمیع انصاری کے بڑے فرزند عبداللہ عدنان نے اس سال پری میڈیکل ٹسٹ میں 720 میں سے 600 مارکس حاصل کر کے 7912 واں جبکہ او بی سی زمرہ میں 2772 واں رینک حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کٹ آف لسٹ اونچی رہنے کے سبب اس سال محض 15 ہزار بچے ہی ڈاکٹر بن سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق 2019 میں 15 لاکھ بچوں نے پری میڈیکل ٹسٹ دیا جس میں محض 8 لاکھ اسٹوڈنٹس ہی کامیاب ہوسکے۔ اس لحاظ سے عبد اللہ کی کامیابی لائق ستائش ہے کہ اس نے اس سخت مقابلہ میں بازی ماری۔
اس سے قبل ہونہار طالب علم نے نیشنل پبلک اسکول، مدھوبنی سے سی بی ایس کے دونوں بورڈ امتحانوں میں فرسٹ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی، جبکہ دسویں کلاس میں پورے ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
پورے قصبہ راگھو نگر بھوارہ میں کسی طالب علم کی یہ پہلی بڑی اور شاندار کامیابی ہے جس سے پورے قصبہ میں خوشی کی لہر ہے۔ بڑے اور بزرگ عبداللہ کو اس کامیابی پر مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔