عبدالرزاق گرناہ کو ملا ادب کے لیے نوبل پرائز-2021
ادب کے شعبہ میں نوبل انعام جیتے والے عبدالرزاق گرناہ کے 10 ناول اور کئی کہانیاں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی تحریروں میں پناہ گزینوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر شامل دیکھا گیا ہے۔
طنزایہ کے ناول نگار عبدالرزاق گرناہ کو سال 2021 کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی نے ان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق گرناہ نے اپنی تحریر کے ذریعہ نو آبادیاتی اثرات اور تہذیب و ثقافت کو لے کر کافی کچھ لکھا ہے۔ انھوں نے پناہ گزینوں کی قسمت کا تعین کرنے کے لیے اپنی سخت محنت اور ہمدردی بھری تحریر کے ذریعہ سے دنیا کے دلوں میں محبت جگائی ہے۔
ادب کے شعبہ میں نوبل انعام جیتے والے عبدالرزاق گرناہ کے 10 ناول اور کئی کہانیاں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی تحریروں میں پناہ گزینوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر شامل دیکھا گیا ہے۔ انھوں نے 21 سال کی عمر میں ہی لکھنا شروع کر دیا تھا، لیکن پہلے وہ سواہلی زبان میں لکھتے تھے۔ بعد میں انھوں نے انگریزی زبان میں لکھنا شروع کیا جس کی وجہ سے انھیں عالمی شہرت حاصل کرنے میں غالباً آسانی پیدا ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز کیمسٹری شعبہ میں بہترین کارکردگی کے لیے 2021 کا نوبل انعام بنجامن لسٹ اور ڈیوڈ ڈبلیو سی میک ملن کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں منگل کو اس سال کا فیزکس کے شعبہ میں نوبل انعام سیوکورو مانیبے، کلاس ہیسلمین اور جیورجیو پیریسک کو دیا گیا۔ دی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس کی طرف سے یہ ایوارڈ ماحولیات اور پیچیدہ فیزکس سسٹم میں دریافتوں کے لیے تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ پیر کے روز میڈیسن شعبہ کے لیے 2021 کا نوبل انعام ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پاتاپوتین کو دیا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔