چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں پکڑے گئے کبوتر کو 8 ماہ بعد ملی آزادی

آر سی ایف نے کبوتر کو گزشتہ سال مئی میں مہاراشٹر کے چیمبور واقع پاؤ جیٹی سے پکڑا تھا، پولیس کے مطابق اس کبوتر کے پیر میں دو چھلّے تھے جس میں ایک تانبا کا اور دوسرا ایلومنیم کا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں ایک قیدی کبوتر کو آٹھ ماہ بعد آزادی کی ہوا میں سانس لینے کا موقع ملا۔ اس کبوتر کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہ میں پکڑا گیا تھا، لیکن منگل کے روز اسے آزاد کر دیا گیا۔ ایک پولیس نے افسر نے بدھ کو اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پریل علاقے کے سکربائی دنشا پیٹٹ اسپتال نے پیر کو پولیس سے پرندہ کو رِہا کرنے کی اجازت مانگی، جس کے بعد منگل کو اسے آزاد کر دیا گیا۔

نیشنل کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر پولیس (آر سی ایف) نے کبوتر کو گزشتہ سال مئی میں چیمبور کے پیر پاؤ جیٹی سے پکڑا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کبوتر کے پیر میں دو چھلّے تھے۔ ایک تانبے کا چھلّا تھا جبکہ دوسرا ایلومنیم کا تھا۔ اس کے پنکھوں کے نیچے چینی زبان میں کچھ پیغام لکھا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے کبوتر پر چینی جاسوس ہونے کا شبہ کیا گیا۔


آر سی ایف پولیس نے کبوتر کو پکڑ کر اس تعلق سے معاملہ درج کر لیا تھا۔ لیکن جانچ مکمل ہونے کے بعد جاسوسی کا الزام ہٹا لیا گیا ہے۔ افسر نے کہا کہ پولیس کو معاملے کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ کبوتر تائیوان میں ایک تقریب کے دوران کھلے پانی میں دوڑ لگا رہا تھا۔ اسی دوران وہ اڑ کر تائپے سے ممبئی پہنچ گیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے کبوتر کو چھوڑنے کی اجازت دی، جس کے بعد اسپتال نے اسے آزاد کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔