کئی ریاستوں میں آندھی کا قہر،60 سے زیادہ لوگوں کی موت، آج کے لئے بھی ایلرٹ

ملک کی کئی ریاستوں میں اتوار کو آئے آندھی اور طوفان سے کئی قیمتیں جانیں چلی گئیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی طوفان کا آج بھی آنے کا خدشہ ہے۔

آندھی طوفان سے پیڑ گرنے کے بعد کی ایک تصویر 
آندھی طوفان سے پیڑ گرنے کے بعد کی ایک تصویر
user

قومی آواز بیورو

ٹی وی رپورٹس کے مطابق اتوار کو دہلی اور ملک کی کئی ریاستوں میں آئے زبردست آندھی طوفان میں اب تک 60 سے زیادہ لوگوں کے مرنے کی خبر ہے اور 80 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اکیلے اتر پردیش سے18 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے جبکہ دہلی سے دو لوگوں کے مرنے کی خبر ہے۔

اس زبردست آندھی طوفان سے دہلی میں جہاں ٹریفک کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا وہیں کئی جگہ پر پیڑ گرنے سے لوگوں کو کئی طرح کے نقصان جھیلنے پڑے۔ کئی گھنٹے جہاں میٹرو کا سفر متاثر رہا وہیں ہوائی اڈے سے کئی پروازوں کو روکنا پڑا اور اترنے والی کئی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ آندھرا پردیش، تلنگانا اور مغربی بنگال میں بجلی گرنے سے 18 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔

ادھر اس آندھی سے ہونے والی اموات پر وزیر اعظم اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے افراد کے لئے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج یعنی پیر کے لئے بھی ایلرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے سائنسداں چرن سنگھ نے بتایا ہے کہ ’’آندھی طوفان کا دور اگلے 48 سے 72 گھنٹے تک جاری رہے گا‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 May 2018, 6:36 AM