کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی نے ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس صدر کھڑگے نے کہا، ’’میری اور کانگریس پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے میں آپ کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روشنیوں کا یہ منفرد تہوار آپ کی زندگیوں میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ہماری ایک ہی خواہش ہے کہ معاشرے میں محبت، بھائی چارہ، ہم آہنگی قائم رہے، ہم سب ناانصافی، جہالت اور امتیاز کے خلاف لڑتے رہیں اور امید کے چراغ جلتے رہیں۔‘‘
لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’سب کو دیوالی مبارک ہو۔ جھوٹ، ناانصافی اور نفرت کے اندھیرے دور ہوں۔ ہمارا ہندوستان سچائی، انصاف اور محبت سے منور ہو۔‘‘
خیال رہے کہ روشنیوں کا تہوار دیوالی پورے ہندوستان میں منائے جانے والے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ دیوالی کو روحانی اندھیرے پر روشنی کی فتح کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔