یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری، بھائی عرفان پٹھان کا جذباتی خیرمقدم

ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کو ان کے بھائی اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے سیاست میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی۔ عرفان نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی کے فیصلے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کو ان کے بھائی اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے سیاست میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی ہے۔ عرفان نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے اتوار کو آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بنگال سے پارٹی کے 42 امیدواروں کا اعلان کیا، جس میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل ہے۔ یوسف کو بہرام پور حلقہ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ ٹکٹ کا اعلان ہونے کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے بھائی کو سیاست میں آنے کے فیصلے پر مبارکباد دی۔


عرفان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’آپ کے صبر، رحم دلی، بغیر سرکاری عہدے کے بھی ضرورت مندوں کی مدد اور لوگوں کی خدمت کی آسانی سے شناخت کی جا سکتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بار جب آپ سیاسی زندگی میں قدم رکھ دیں گے، تو آپ لوگوں کی روزمرہ کی زندگیوں میں صحیح معنوں میں تبدیلی لائیں گے۔‘‘

کھیل کے چھوٹے فارمیٹس میں مشہور ہارڈ ہٹنگ بلے باز اور آف اسپنر یوسف پٹھان نے 2007 سے 2012 تک ٹی20 اور او ڈی آئی فارمیٹس میں 79 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران ان کے نام 1046 رنز اور 46 وکٹیں ہیں۔ یوسف 2007 میں جنوبی افریقہ میں افتتاحی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ یوسف اس ہندوستانی ٹیم کے رکن تھے جس نے 2007 میں پہلا ٹی20 ورلڈ کپ اور 2011 کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔