آج راہل کے یوم پیدائش پر یوتھ کانگریس 'بھارت جوڑو یاترا' کی نمائش کا اہتمام کرے گی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے لئے گزشتہ سال ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس سال کے دوران انہوں نے جنوبی ہندوستان سے شمالی ہندوستان کے بیچ ایک کامیاب یاترا ’بھارت جوڑو یاترا‘ مکمل کی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے یوم پیدائش پر یوتھ کانگریس آج یعنی پیر کو خون عطیہ کرنے والی ایپ لانچ کرے گی، 'بھارت جوڑویاترا' پر ایک نمائش کا اہتمام کرے گی اور بہت سے دوسرے پروگرام منعقد کرے گی۔
یوتھ کانگریس کے نیشنل میڈیا انچارج ورون پانڈے نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر یوتھ کانگریس اپنے ہیڈکوارٹر سے جنتر منتر تک بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کرے گی اور بھارت جوڑو یاترا پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عام شہریوں کی سہولت کے لیے بلڈ بینک ایپ بھی لانچ کیا جائے گا۔ صبح 11 بجے سے تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں بھارت جوڑو سفری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے لئے گزشتہ سال ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس سال کے دوران انہوں نے جنوبی ہندوستان سے شمالی ہندوستان کے بیچ ایک کامیاب یاترا ’بھارت جوڑو یاترا‘ مکمل کی۔ اس یاترا کی وجہ سے ملک میں ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کرناٹک اور ہماچل پردیش کی انتخابی فتح میں بھی مبصر ین بھارت جوڑو یاترا کے اہم کردار کو وجہ بتا رہے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔