کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ

مرکزی وزیر میناکشی لیکھی کے ذریعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو موالی کہنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کے اس متنازعہ بیان پر لیکھی کے گھر کے باہر احتجاج کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو موالی کے نام سے پکارنے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ میناکشی لیکھی کے اس متنازعہ بیان کے حوالے سے یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ اس دوران، احتجاج کرنے والے تمام یوتھ کانگریس کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ احتجاج کرنے والے کانگریس کارکنوں نے کہا کہ حکومت بھلے ہی ہمیں گرفتار کرلے، لیکن ہم ان داتاؤں کی تذلیل کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اس دوران کانگریس کارکنوں نے میناکشی لیکھی ہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے میناکشی لیکھی کا پتلہ جلا کر احتجاج درج کروایا۔ اس دوران مطاہرہ کر رہے کارکنوں کے ہاتھوں میں ایک تختی بھی تھی، جس پر لکھا تھا کہ میناکشی لیکھی ہوش میں آؤ، ہوش میں آؤ، کسانوں سے معافی مانگو۔

تصویر وپین
کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ
کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ
کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ
کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ
کسانوں کو 'موالی' کہنے پر یوتھ کانگریس نے میناکشی لیکھی کا پھونکا پتلا، معافی مانگنے کا مطالبہ

آپ کو بتادیں کہ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کا موازنہ موالیوں سے کیا ہے۔ میناکشی لیکھی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس طرح کا مظاہرہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ لیکھی کے اس بیان پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ کانگریس نے ان کے بیان پر سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔ ساتھ ہی لیکھی کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ میناکشی لیکھی نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ کسان نہیں، وہ موالی ہیں'۔ اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح کے مظاہرہ کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ 26 جنوری کو جو بھی ہوا وہ بھی شرمناک تھا۔ وہ مجرمانہ سرگرمیاں تھیں۔ اس مظاہرہ کو حزب اختلاف کی طرف سے فروغ دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔