راجیو گاندھی کی برسی پر یوتھ کانگریس کی بڑی پیش قدمی، یتیم بچوں کو دی معاشی مدد

یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جدید ہندوستان کے معمار تھے، ہندوستان کو مضبوط اور خودکفیل بنانے کی سمت میں اہم کام کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم بھارت رتن راجیو گاندھی کی 30ویں برسی کے موقع پر جمعہ کو انڈین یوتھ کانگریس کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں کو راشن تقسیم کی گئی، خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا اور کورونا وبا کے سبب یتیم ہوئے 20 سے زائد بچوں کو مالی مدد فراہم کی گئی۔

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے کہا کہ ’’راجیو گاندھی جی جدید ہندوستان کے معمار تھے۔ انھوں نے ہندوستان کو مضبوط اور خودکفیل بنانے کی سمت میں کام کیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب غریب اور مجبور لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔ کورونا وبا نے سبھی طبقات کو بے رحمی سے متاثر کیا ہے۔ گزشتہ لاک ڈاؤن سے لے کر ابھی تک یوتھ کانگریس کے ساتھی دہلی میں اور دیگر مقامات پر بھی لوگوں کو کھانا، آکسیجن سلنڈر، آئی سی یو بیڈ اور دیگر ضروری چیزیں دستیاب کرانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔


کانگریس کی یوتھ یونٹ یوتھ کانگریس کے مطابق آج راجیو گاندھی کی برسی پر ملک بھر میں ریاستی، ضلع اور بلاک سطح پر متعدد تقاریب کا انعقاد کر ضرورت مند لوگوں کو راشن دستیاب کرایا گیا، خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا، کھانا تقسیم کیا گیا اور دیگر ضروری راحتی اشیاء کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔