آپ کا ایک ووٹ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بدل دے گا: راہل گاندھی

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یاد رکھئے، آپ کے ایک ووٹ سے صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں ہوگا بلکہ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بھی بدل جا ئے گی۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر راہل  گاندھی نے لوگوں سے بھرپور ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے ایک ووٹ سے آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل جائے گی۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے تین مرحلوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یاد رکھئے، آپ کے ایک ووٹ سے صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں ہوگا بلکہ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بھی بدل جا ئے گی۔

کانگریس کے لیڈر نے اپنے اس پوسٹ میں کانگریس کےانتخابی منشور کی گارنٹیوں میں سے دو گارنیٹوں ’پہلی نوکری پکی‘ اور ’مہالکشمی‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

’’1ووٹ= نوجوانوں کے لیے 1لاکھ روپئے سالانہ کی پہلی نوکری پکی

1ووٹ= غریب خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپئے‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’ اس لیے بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالیے اور بتا دیجئے کہ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔