آپ گھروں میں بیٹھیں، لازمی خدمات کی فراہمی میرا کام ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
اعجاز اسد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی میرے دفتر پر کرفیو پاس کے حصول کے لئے لوگوں کی طرف سے مسیجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ موصوف نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔
سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میرا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی میرے دفتر پر کرفیو پاس کے حصول کے لئے لوگوں کی طرف سے مسیجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ موصوف نے یہ باتیں جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔
ان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’آج شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے ہی میرے آفس میں لوگوں کی طرف سے کرفیو پاس حاصل کرنے کے لئے میسجز اور کالز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔ میں لوگوں سے ایک بار پھر گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ لازمی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا میری ڈیوٹی ہے، اس کو مجھ پر چھوڑیں‘۔
ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا زنجیر کو توڑنے اور سری نگر کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی ہے۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر یونین ٹریٹری کے کم از کم 11 اضلاع میں جمعرات کی شام سے 84 گھنٹوں تک جاری رہنے والا 'مکمل لاک ڈائون' نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔